Deobandi Books

اسلام دین فطرت

36 - 129
الگ ہوکر، اپنی جسمانی مشقتوں اور مالی مصارف کی پروا کئے بغیر انجام دینے حرم مقدس پہونچتا ہے اور خاص ادا اور لباس میں اپنی مسکنت اور عجز کے اظہار کے ساتھ لَبَّیْکَ اللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ کا نعرۂ جانفزا اور روح پرور لگاتا ہوا فریضۂ حج ادا کرتا ہے اور اپنی بندگی کے ذریعہ اپنی عاشقی کا ثبوت پیش کرتا ہے، درحقیقت یہ عبادت بندۂ مؤمن کو ربانی بنانے کے عمل میں بیحد مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
فرض عبادتوں کے علاوہ نوافل وتطوعات کا پورا شرعی نظام بندے اور رب کے مابین تعلق وقرب کی افزائش ہی کے لئے ہے، حدیث قدسی ہے:
مَا تَقَرَّبَ إِلیَّ عَبْدِیْ بِمِثْلِ اَدَائِ مَا افْتَرَضْتُہُ عَلَیْہِ، وَلاَ یَزَالُ عَبْدِیْ یَتَقَرَّبُ اِلیَّ بِالنَّوَافِلِ، حَتَّی أُحِبَّہُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُہُ کُنْتُ سَمْعَہُ الَّذِیْ یَسْمَعُ بِہِ، وَبَصَرَہُ الَّذِیْ یُبْصِرُ بِہِ، وَیَدَہُ  الَّتِیْ یَبْطِشُ بِہَا، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِیْ لَأُعِیْذَنَّہُ، وَلَئِنْ سَأَلَنِیْ لَأُ عْطِیَنَّہُ۔ (ایضاً/۲۹) 
بندہ فرائض کی ادائیگی کے ذریعے جتنا مجھ سے قریب ہوتا ہے کسی اور ذریعے سے اتنا قریب نہیں ہوتا، بندہ نوافل کی ادائیگی کے ذریعے مسلسل مجھ سے قریب ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں ، پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے، اور اگر وہ مجھ سے پناہ کا طالب ہو تو میں ضرور اسے پناہ دوں گا، اور اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں ضرور اسے عطا کروں گا۔
فرض ونفل تمام عبادات کا مقصد یہ نہیں ہے کہ مسلمان بس صرف چند لمحوں کے لئے اپنے مالک سے اپنا رشتہ مستحکم کرے پھر وہ اپنی ہوا وہوس کی دنیا میں رنگ رلیاں منانے کے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter