Deobandi Books

اسلام دین فطرت

35 - 129
مشغولیات اور ہنگاموں میں جب انسان ڈوب جاتا ہے تو مؤذن کی پنج وقتہ صدائے تکبیر اور دعوتِ نماز وخیر انسان کو دنیوی ہنگامی کی موجِ بلا خیز سے نکال کر خدائے واحد کے دربار میں کھڑا کرتی ہے، جھکاتی اور سجدہ ریز کرتی ہے، یہی صدائے دل نواز اس کے ہاتھ بارگاہِ صمدیت میں دراز کراتی ہے پھر اخلاص وبے لوثی اور مکمل عجز وانکسار سے مانگی جانے والی دعا مستجاب ہوتی ہے اور انسان کی روحانی ترقی کا سامان فراہم ہوتا ہے۔
سال بھر میں مکمل ایک ماہ تک روزوں کی عبادت کا حکم ہے جس میں ایک مسلمان کو خورد ونوش اور جنسی شہوت سے مکمل اجتناب کرنا ہوتا ہے، مکمل ایک ماہ تک صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزے کے ذریعہ تقویٰ، پرہیزگاری، کمال عبدیت وبندگی کی تربیت کے ذریعہ بندے کو اللہ سے جوڑنے اور ربانی بنانے کا کام ہوتا ہے، ایک حدیث قدسی میں آیا ہے :
 اَلصِّیِامُ لِیْ، أَنَا أَجْزِیْ بِہِ، یَدَعُ طَعَامَہُ مِنْ أَجْلِیْ، وَیَدَعُ شَرَابَہُ مِنْ أَجْلِیْ، وَیَدَعُ زَوْجَتَہُ مِنْ أَجْلِیْ، وَیَدَعُ لَذَّتَہُ مِنْ أَجْلِیْ۔ (الخصائص العامۃ للقرضاوی/۲۸)
روزہ میرے لئے ہے، میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، بندہ میرے لئے اپنا کھانا پینا چھوڑتا ہے اور میری خاطر اپنی بیوی اور لذت سے کنارہ کش ہوتا ہے۔ 
زکاۃ کی مالی عبادت انسان کے قلب وروح اور مال ودولت کی تطہیر وتزکیہ کے لئے اور بخل وحرص کے رذائل کا قلع قمع کرنے کے لئے مشروع کی گئی ہے، اور ہر مسلمان کو بطیب خاطر حق لازم سمجھ کر ادائے زکاۃ کا حکم شرعی فی الواقع اس کو اس کے رب حقیقی سے جوڑنے کے مقصد سے دیا گیا ہے۔
حج کی والہانہ اور عاشقانہ عبادت جو انسان اپنے وطن سے دور، اپنے خاندان سے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter