Deobandi Books

اسلام دین فطرت

34 - 129
کی قربانی کو اپنے لئے فخر وشرف باور کرتا ہے، اس کی مجاہدانہ اور دلیرانہ سرگرمیوں کا مقصد نام ونمود، دنیوی شہرت اور مادّی منافع نہیں بلکہ اعلائے کلمۃ اللہ ہوتا ہے۔
واقعہ یہی ہے کہ یہی گروہ سب سے زیادہ کامیاب، بامراد، سعادت مند اور قابلِ رشک گروہ ہے، جو آخرت کو ترجیح دیتا ہے مگر دنیا بھی اس کے قدموں میں آپڑتی ہے، وہ دنیا میں بھی حسنہ پاتا ہے اور انشاء اللہ آخرت کا حسنہ بھی اس کا نصیب ضرور ہوگا، اس گروہ کا ربانی مزاج اگرچہ بعض فوری لذتوں اور وقتی منافع سے اسے محروم کردے مگر یہ محرومی اپنے جلو میں خیر کے بے پناہ پہلو رکھتی ہے اور دور رس مضرتوں سے اس کو محفوظ رکھتی ہے، اور اسے جو نفسیاتی سکون اور روحانی اطمینان حاصل ہوتا ہے اس کی بجا طور پر کوئی قیمت نہیں لگائی جاسکتی، یہی وہ سعادت ہے جس کے بارے میں کسی حکیم ودانا کا یہ قول آج بھی روشن ہے :
لَوْ عِلْمَ بِہَا الْمُلُوْکُ لَجَالَدُوْنَا عَلَیْہَا بِالسُّیُوْفِ۔ 
کہ اگر اس سعادت کا علم بادشاہوں کو ہوجائے تو وہ تلواروں سے ہم پر حملے کرکے یہ سعادت حاصل کرنا چاہیں گے۔
مذکورہ تفصیل سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ اسلام کا اصل مقصد انسان کو شہوت اور شیطان کے پھندوں سے نکال کر ربانی بنانا اور اللہ کے رنگ میں رنگ دینا اور اسی قالب میں ڈھال دینا ہے، انسان کو ربانیت کے قالب میں ڈھالنے کا کام اسلام عبادات کے راستے سے بھی کرتا ہے اور آداب واحکام واخلاق کے راستے سے بھی، عبادات میں پہلا درجہ نمازوں کا ہے، فرض اور نفل دونوں قسم کی نمازوں سے انسان کو ربانی بنانے کا مقصد پورا ہوتا ہے، نماز انسان کے روح کے لئے غذا ثابت ہوتی ہے، جس طرح جسم دن میں کئی بار غذاؤں کا محتاج ہوتا ہے، اسی طرح روح کے لئے بھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو نمازوں کی شکل میں مہیا ہوتی ہے، نماز ہمہ وقت انسان کو اللہ سے جوڑے رکھتی ہے، زندگی کے میدان میں اور دنیوی


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter