Deobandi Books

اسلام دین فطرت

33 - 129
کرتا ہے، حضرت آدم کے صاحبزادے ہابیل کا قابیل کی دھمکی کے جواب میں جو ردّ عمل تھا وہ اسی کا واضح نمونہ ہے، قرآن میں ہابیل کا یہ قول مذکور ہے  
لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَیَّ یَدَکَ لِتَقْتُلَنِی مَا أَنَا بِبِاسِطٍ یَدِيَ إِلَیْکَ لأَقْتُلَکَ، إِنِّیْ أَخَافُ اللّٰہَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔ (المائدہ/۲۸)
 اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔
یہاں ایک بھائی دوسرے بھائی کو قتل کی دھمکی دے رہا ہے، اس موقعے پر صحیح مؤمنانہ رویہ یہی ہے کہ آدمی یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کا بھائی اس کے قتل کے درپے ہو اُس کے قتل کا آغاز نہ کرے، آغاز نہ کرنا دفاع اور بچاؤ کی نفی نہیں کرتا، مولانا آزاد لکھتے ہیں ’’ہابیل کی صدا میں تمام نوعِ انسانی کی راست بازی ونیک عملی بول رہی تھی، اور قابیل کے عمل میں تمام ظالم انسانوں کی سرکشی وشقاوت کا ہاتھ تھا، اب انسان کے سامنے دو راہیں کھل گئیں ، نیکی وراستی کبھی انسان کے خون سے ہاتھ نہیں رنگے گی، ظالم کا ہاتھ ہمیشہ رنگین رہے گا۔ (ترجمان القرآن:۲/۶۱۶)
شہوانیت اور شیطانیت سے پاک ربانی گروہ دعوتِ حق، امر بالمعروف، نہی عن المنکر، اصلاح بین الناس، دوسروں کی ہم دردی وغم گساری، جاہلوں کی تعلیم، سرگشتہ لوگوں کی رہنمائی، اور گم گشتہ راہ افراد کی رہبری کے جو کام بھی کرتا ہے اس کی صدا :
 مَا أَسْأَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ أَجْرٍ، إِنِ أَجْرِیَ إِلاَّ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ 
میں اس کام پر تم سے کسی معاوضے کا طالب نہیں ، میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمے ہے۔ 
ہوتی ہے، اس کا سر راہِ حق میں ہر دم اُس کی ہتھیلی پر ہوتا ہے، وہ راہِ حق میں جان ومال


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter