Deobandi Books

اسلام دین فطرت

28 - 129
تمام تر قدرتِ انتقام کے باوجود اسی طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جانی دشمنانِ مکہ کو تمام تر قدرتِ انتقام کے باوجود یک لخت معاف کردیا، اور اس کی ایک ہی بنیاد تھی، وہ ان کی ربانیت تھی۔
سیرتِ یوسفی کے اس پہلوئے عفو ودرگذر پرتبصرہ کرتے ہوئے ترجمان القرآن کے مصنف کا قلم یوں لکھتا ہے:
 غور کرو! عفو وبخشش کا وہ کیا مقام ہے؟ ہمت کا وہ کیا علو ہے؟ ظرف کی وہ کیسی پہنائی ہے؟ خُلق کی وہ کیسی عظمت ہے جو دشمنی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کرسکتی ہے؟ اور جس سیرت کا یہ حال ہو اُس کے لئے فضیلت کی اور کون سی بات باقی رہ گئی؟ مظلومی وبے چارگی کی حالت میں صبر کرلینا بلا شبہ ایک بڑائی ہے، لیکن طاقت واختیار کی حالت میں بدلہ نہ لینا اور بخش دینا سب سے بڑی بڑائی ہے، اور سیرتِ یوسفی کی عظمت میں دونوں مقام جمع ہوگئے، جب بے چارگی تھی تو اُف تک نہ کی، جب طاقت ملی تو انتقام کا وہم وگمان بھی نہ گذرا، اور بلاشبہ یہ اُس زندگی کا سب سے بڑا اسوۂ حسنہ ہے۔(ترجمان القرآن:۳/۸۶۰-۸۶۱)
اگر انسانی زندگیوں کے مختلف نمونوں اور سرگرمیوں کا واقعاتی تجزیہ کیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ انسان یا تو حیوانیت کی دلدل میں پھنسا رہتا ہے یا شیطنت اُس پر حملہ آور رہتی ہے یا ربّانیت اُسے مقامِ ارفع پر فائز بنادیتی ہیں ، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمہ وقت مادّی لذّات میں غرق اور منہمک رہتے ہیں ، ان کے تمام افکار وخیالات کا محور ان کی اپنی ذات ہوتی ہے، مادّیت سے آگے ان کی نگاہ کچھ اور نہیں دیکھ پاتی، دنیوی نقد منافع، حیوانی شہوات اور مادّی مقاصد کی تکمیل وتحصیل کے سوا ان کو کسی چیز سے کوئی مطلب نہیں ہوتا، بس اسی مادّیت کے پیچھے وہ اپنے تمام عقائد، اقدار حیات اور سب کچھ قربان کردیتے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter