Deobandi Books

اسلام دین فطرت

25 - 129
ہوتا ہے، یعنی وہ ہمہ وقت اللہ کی طرف رجوع رہتا ہے، خصوصاً جب اس سے کوئی خطا یا قصور سرزد ہوجاتا ہے تو اس کا رجوع الی اللہ بہت بڑھ جاتا ہے، قرآن میں اللہ نے بتایا ہے کہ اللہ کی جنت کی وسعت آسمانوں اور زمین کی وسعت جیسی ہے، اور یہ جنت اہل تقویٰ کے لئے ہے، اہل تقویٰ کے اوصاف میں ایک وصف یہ بھی ہے :
 وَالَّذِیْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃً أَوْ ظَلَمُوْا أَنْفُسَہُمْ ذَکَرُوا اللّٰہَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِہِمْ، وَمَنْ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَلَمْ یُصِرُّوا عَلَیٰ مَا فَعَلُوْا وَہُمْ یَعْلَمُوْنَ۔ (آل عمران/۱۳۵) 
اگر کبھی کوئی فحش کام اُن سے سرزد ہوجاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کرکے وہ اپنے اوپر ظلم کربیٹھتے ہیں تو معاً اللہ انہیں یاد آتا ہے اور اس سے وہ اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں ، کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جس سے وہ اپنے گناہ معاف کراسکے؟ اور وہ کبھی دانستہ اپنے کئے پراصرار نہیں کرتے۔
اس میں کوئی استعجاب نہیں کہ انسان معصیت کی دلدل میں پھنس جائے، شہوت اور خواہش نفس اس پر غالب آجائے، حضرت آدم علیہ السلام کو ابلیس ملعون نے بہکایا اور ممنوع کا ارتکاب حضرت آدم سے ہوگیا لیکن انہوں نے توبہ کی اور استغفار کی، یہاں تک کہ رحمت ومغفرتِ الٰہی کا دروازہ کھل گیا، لمحۂ فکریہ ہے کہ حضرت آدم سے قصور ہوا مگر وہ معاف کردیا گیا، اور ابلیس سے خدا کا حکم نہ ماننے کا قصور ہوا مگر وہ معاف نہیں ہوا، اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت آدم کے قصور کا منشأ انسانی ضعف ونسیان تھا، قرآن کے بقول :
 نَسِیَ وَلَمْ نَجِدْ لَہُ عَزْماً۔ (طٓہ/۱۱۵) 
حضرت آدم بھول گئے اور ہم نے ان میں عزم نہ پایا۔
 پھر اس قصور کے بعد ان کی طرف سے احساسِ ندامت پایا گیا، انہوں نے رورو کر


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter