Deobandi Books

اسلام دین فطرت

20 - 129
مقصدیت اس کے سامنے اجاگر ہوجاتی ہے، اور اسے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کا خالق کون ہے؟ وہ کہاں سے آیا ہے؟ کیوں آیا ہے؟ کیا کرنا ہے؟ کہاں جانا ہے؟ اسی عقیدۂ توحید کی تاثیر تھی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم کے بت پرستوں سے فرمایا تھا:
 فَإِنَّہُمْ عَدُوٌّ لِیْ إِلاَّ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ، اَلَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَہُوَ یَہْدِیْنِ، وَالَّذِیْ ہُوَ یُطْعِمُنِیْ وَیَسْقِیْنِ، وَإِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ، وَالَّذِیْ یُمِیْتُنِی ثُمَّ یُحْیِیْنِ، وَالَّذِیْ أَطْمَعُ أَنْ یَغْفِرَ لِیْ خَطِیْئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِ۔ (الشعراء/۷۷-۸۲) 
میرے تو یہ سب (بت) دشمن ہیں ، بجز ایک رب العالمین کے جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے، جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے، اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے، جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا، اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف کردے گا۔
ربانی بن جانے کا دوسرا فائدہ اور ثمرہ یہ ہے کہ انسان اس فطرتِ سلیمہ کی طرف راہ یارب ہوجاتا ہے جو اس سے ایمان، اخلاص اور حسنِ عمل کا مطالبہ کرتی ہے، فطرت کی طرف یہ راہ یابی معمولی اور ارزاں چیز نہیں ہے بلکہ بیحد قیمتی اورغیر معمولی دولت ہے، اور اسی سے انسان امن، سکون، بے خوفی اور اطمینان کی لذت پاتا ہے، واقعہ یہ ہے کہ انسانی فطرت کے خلا کو سائنس، علم، کلچر، آرٹ، فلسفہ ومنطق سے پُر نہیں کیا جاسکتا۔
 یہ خلاف صرف تقاضائے فطرت پر عمل کرنے یعنی ایمانِ خالص سے پُرہوسکتا ہے، جب تک اللہ کی معرفت، اور اس پر ایمان انسان کے دل میں نہیں آتا تب تک اس کی فطرت ایک قسم کی کشمکش، بے چینی اور معنوی بھوک پیاس کی شکار رہتی ہے، فطرت کی تکان کے لئے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter