Deobandi Books

اسلام دین فطرت

124 - 129
ایک شخص نے اٹھ کر کہا: بخدا! اگر ہم نے آپ کے اندر کجی دیکھی تو ہم اسے تلوار سے سیدھا کردیں گے، اتنی سخت بات امیر المؤمنین نے سن کر کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے امت میں ایسے جیالے پیدا فرمائے جو عمر کی کجی تلوار سے سیدھی کردیں گے، اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ تنقید واختلاف رائے کا استقبال کتنی خوش دلی سے کیا گیا، ناقد اگر بھلی بات کہہ رہا ہے تو اس کا نامناسب اور جارحانہ اسلوب اس قابل ہے کہ نظر انداز کردیا جائے، معاشرے کے بڑوں کو بطور خاص اس کا مصداق ہونا چاہئے   ؎
تنقید سے خفا، نہ ستائش پسند ہوں 
یہ حوصلے ہیں پست، میں ان سے بلند ہوں 
(۴) حضرت ابوعبیدہ بن جراح نے ایک بار حضرت عثمان کے سامنے ان پر اپنی برتری کی تین وجوہ کا ذکر کیا: اول: بیعت الرضوان میں حضرت ابوعبیدہ شریک تھے اورحضرت عثمان نہیں ، دوم: غزوۂ بدر میں ابوعبیدہ کی شرکت اور عثمان کی عدم شرکت۔ سوم: غزوۂ احد میں ابوعبیدہ کی ثابت قدمی اور عثمان کا عدم استقلال۔
یہ باتیں حضرت عثمان نے سکون سے سنیں اور فوراً اعتراف کیا کہ ابوعبیدہ! آپ سچ کہتے ہیں ، آپ بلاشبہ افضل ہیں ، پھر اپنا عذریوں بیان کیا کہ بیعت الرضوان میں عدم شرکت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھے مکہ بھیجنے کی بنا پر تھی، بدر میں حاضر نہ ہونا بحکم رسول مدینہ میرے قیام کی وجہ سے تھا اوراحد میں ثابت قدم نہ رہنے کی لغزش قرآن اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم دونوں کے بیان کے مطابق اللہ نے معاف فرمادی ہے۔ (ملاحظہ ہو: عبقریات العقاد/۶۵۰)
یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ سخت اور جارحانہ تنقید کو برداشت کرنا، اپنی کوتاہی تسلیم کرنا، مثبت اورسادہ اسلوب میں حقیقی صورتحال واضح کردینا۔ خواہ کتنا مشکل کام ہو… اللہ کے نیک بندوں کا شعار رہا ہے، اور انسانی ترقی کی راہیں انہیں اوصافِ عالیہ کو اپنا نے کے بعد


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter