Deobandi Books

اسلام دین فطرت

12 - 129
سے خوش ہوکر فرشتے پَر بچھادیتے ہیں ، اور اللہ کے ذکر میں مشغول افراد کو ملائکہ گھیر لیتے ہیں ، رحمت الٰہی ڈھانپ لیتی ہے، سکینت کا نزول ہوتا ہے اور ایسے لوگوں کا ذکر اللہ اپنے مقرب فرشتوں سے کرتا ہے۔
مدینہ کا ہر فرد حلال وحرام اور اپنی زندگی، مشغلے اور کام سے متعلق احکام کا علم رکھتا ہے، قرآن ہر ایک کو اتنا ضرور یاد ہے جس کی قرأت نماز میں ہوسکے، ہر شخص مسلسل طلب علم میں لگا رہتا ہے، اور روزآنہ اس کی دینی سوجھ بوجھ، مذہبی استحکام، شوقِ آخرت، رغبتِ عمل وثواب میں اضافہ ہی ہوتا ہے، وہ مسائل سے زیادہ فضائل اور فروع سے زیادہ اصول سے واقف ہے، وہ سب سے نیک دل اور وسیع العلم ہے، وہ بیک وقت طالب علم بھی ہے اور استاذ بھی، ایک جگہ سے سیکھتا اور لیتا ہے، اور دوسری جگہ پہونچاتا اور سکھاتا ہے۔
 کیا اِس مدرسۂ نبوت سے زیادہ وسیع کوئی مدرسہ تاریخ کے علم میں ہے جس میں تاجر، کاشتکار، باغبان، مالی، مزدور، کاریگر، پیشہ ور، نوجوان، ادھیڑ، بوڑھا سب بیک وقت اور بہمہ توجہ زیر تعلیم ہوں ، کان سنیں ، آنکھیں دیکھیں ، دل محسوس کریں ، عقلیں سوچیں اور اعضاء مصروف عمل ہوں ۔
یہ صحابہ کا امتیاز ہے کہ انہوں نے معاشرت میں معاشرت کے احکام، اجتماعیت میں اجتماعیت اور انفرادیت میں انفرادیت کے احکام، خلوت میں خلوت اور جلوت میں جلوت کے احکام، تجارت میں تجارت اور معاملات میں معاملات کے احکام اور سیاست میں سیاست کے احکام جان لئے، چنانچہ انہوں نے جلوتوں ، اجتماعات، شور وہنگاموں اور فتنہ وفساد ہر ماحول میں اپنے دین، اپنی نیتوں اور خشوع وخضوع اور خلوص کی حفاظت کی، پھر جب وہ زندگی کے میدان میں گھسے تو غالب ہی رہے، مغلوب نہیں ہوئے، مسجد سے باہر نکل کر بھی وہ گویا مسجد میں ہوتے تھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد بھی جیسے وہ نماز ہی میں


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter