Deobandi Books

اسلام دین فطرت

107 - 129
اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے۔ (۱) توحید ورسالت کی شہادت (۲) نماز (۳) زکاۃ (۴) روزہ (۵) حج۔ 
نماز بدنی عبادت ہے، دن بھر میں پانچ بار فرض ہے، اس کا طریقہ واضح ہے، زکاۃ مالی عبادت ہے، مالداروں پر فرض ہے، اس کا مقصد مالداروں کی تطہیر اورغرباء کا تعاون ہے، روزہ ایک ماہ فرض ہے، جس کا مقصد خواہش نفس کو شریعت کے تابع بنانا ہے، حج مالدار پر زندگی میں ایک بار فرض ہے اور عاشقانہ عبادت ہے، اور ان سب عبادتوں کی روح اخلاص اورجذبۂ طلب رضائے باری ہے، یہ سب امور اتنے واضح ہیں کہ ہر معمولی سمجھ رکھنے والا مسلمان ان سے واقف ہے۔
اخلاقیات کے تعلق سے بھی اسلامی تعلیمات بہت واضح ہیں ، ہر مسلمان جانتا ہے کہ عدل وانصاف، والدین کے ساتھ حسن سلوک، صلہ رحمی، غرباء کی مدد، ہمسایوں کا خیال، سچائی، امانت وصبر، وفاداری وعفت، حیاء وایثار، حلم وعفو، تواضع وانکسار، سخاوت وشجاعت اورمساوات ومواسات اسلام کے مطلوبہ اوصاف واخلاق کے سرنامہ کا درجہ رکھتے ہیں ، جب کہ دوسری طرف فحاشی، منکر، معصیت، نفاق، غدر وخیانت،ـ کذب، ظلم، بے حیائی، خود غرضی، بخل، بزدلی، تکبر، بے انصافی، غیبت وتہمت، حسد وبغض، سب وشتم وغیرہ رذائل کی بنیاد ہیں جن سے بالکلیہ اجتناب کا حکم ہے۔
 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہی ان کی زبانی :
بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَکَارِمَ الأَخْلاَقِ۔
مکارم اخلاق کی تکمیل کے لئے ہوئی تھی۔
 اس سے ملتی جلتی چیز آداب ہیں وہ بھی بالکل واضح ہیں ، خورد ونوش، نیند وبیداری، لباس وزینت، چلنے بیٹھنے، ملنے، اجازت لینے، سلام وملاقات اورگفتگو وغیرہ سب کے آداب


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter