ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017 |
اكستان |
|
تبلیغ ِ دین ( حجة الاسلام حضرت اِمام غزالی رحمة اللہ علیہ )حَامِدً وَّ مُصَلِّیًا ! اِس زمانے میں اَجزائے دین میں سے اَخلاقِ حسنہ کو عوام نے اِعتقادًا اور خواص نے عمدًا چھوڑ دیا ہے اِس سے جو مفاسد ِ دینیہ اور دُنیویہ پیدا ہورہے ہیں اُس کا یہی علاج ہے کہ اِس کی تعلیم اور اِس کی تنبیہ کی جائے چنانچہ سلف نے اِس میں مختلف و متعدد کتابیں لکھی ہیں اُن سب میں جامع اور آسان تصنیف حجة الاسلام حضرت اِمام غزالی رحمة اللہ علیہ کی ہے ، اُن میںرسالہ ''اَربعین'' یعنی ''تبلیغ دین'' مختصر اور آسان ہے اَکابرین خصوصیت کے ساتھ اپنے مریدین کو اِس کتاب کے پڑھنے کااِرشاد فرماتے تھے اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے حضرت مولانا عاشق اِلٰہی صاحب رحمة اللہ علیہ کو کہ اُنہوں نے اِس کتاب کا اُردو ترجمہ نہایت خوبی کے ساتھ انجام دیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ظاہر اور باطن کی اِصلاح کی توفیق عطا فرمائے اور اِس کو نافع اور مقبول بنائے،خانقاہِ حامدیہ کی طرف اِسے نذرِ قارئین کیا جا رہا ہے۔ (اِدارہ)اعمالِ ظاہری کے دس اُصول (٨) آٹھویں اصل .. مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت اور اُن کے ساتھ نیک برتائو کا بیان :. (الف) تمام مخلوق کے ساتھ حسن ِمعاشرت : تمام مخلوق عمر کی کشتی پر سوار ہو کر دنیا کا سفر ختم کررہی ہے اور دنیا ایک مسافر خانہ ہے اس لیے آخرت کے مسافروں یعنی مسلمانوں کا اپنی سرائے کے ہم جنس مسافروں کے ساتھ نیک برتائو کرنا بھی دین کا ایک رکن ہے۔