ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017 |
اكستان |
|
ماہِ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل ( حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ، فاضل و مدرس جامعہ مدنیہ لاہور )ذوالحج کی فضیلت : ذو الحج کے مہینے کی احادیث ِ مبارکہ میں بہت زیادہ فضیلت آئی ہے، ذوالحج کا نام ذوالحج اس لیے رکھا گیا کہ اس میں حج ہوتا ہے تو ذوالحج کا معنی ہے حج والامہینہ۔ ماہِ ذوالحج میں تین اہم کام کیے جاتے ہیں : حج کے ساتھ اس میں دو کام مزید او ربھی ہوتے ہیں وہ بھی بڑی عظمت اور فضیلت والے ہیں اس مہینے میں یہ تینوں بڑے بڑے کام ہیں : (١) حج (٢) قربانی (٣) عید۔حج کی فضیلت : حج بڑی عظیم عبادت ہے یہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے، حضور اکرم ۖ کا ارشاد ہے :اَلْعُمْرَةُ اِلَی الْعُمْرَةِ کَفَّارَة لِّمَا بَیْنَھُمَا وَالْحَجُّ الْمَبْرُوْرُ لَیْسَ لَہُ جَزَائ اِلَّا الْجَنَّةَ ١ '' عمرہ کرنا پہلے عمرہ سے لے کر دوسرے عمرہ تک کے درمیان ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور مقبول حج کی جزا تو بس جنت ہی ہے۔'' یعنی جو حج کرے اور بارگاہِ خدا وندی میں اس کا حج قبول ہوجائے اُس کے لیے تو اللہ کے ہاں جنت طے ہے وہ جنت میں جائے گا۔مَنْ حَجَّ لِلّٰہِ فَلَمْ یَرْفَثْ وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَیَوْمٍ وَلَدَتْہُ اُمُّہ ۔ ٢ ------------------------------١ بخاری شریف ج ١ ص ٢٣٨، مسلم شریف ج ١ ص ٤٣٦ ،مشکوة ص ٢٢١ ٢ بخاری ج ١ ص ٢٠٦ ، مسلم ج ١ ص ٤٣٦ ، مشکوة ص ٢٢١