Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017

اكستان

31 - 66
یاد رکھنا چاہیے کہ انسان کی تین حالتیں ہوتی ہیں کیونکہ یا تو مجرد اور تن ِتنہا ہو گا اور یا اہل و عیال اور دوست و احباب وغیرہ سے تعلقات رکھتا ہو گا اور یا بین بین (بیچ بیچ) حالت ہوگی کہ تعلق تو ہوگا   مگر صرف اقربا اور رشتہ داروںیا پڑوسیوں سے ہوگا عام مخلوق سے نہ ہوگا پس تینوں حالتوں کے حقوق اور حسن ِسلوک سے تم کو واقف ہونا چاہیے جن کو ہم جدا جدا بیان کرتے ہیں۔
تجرد کی حالت  :
پہلی حالت میں چونکہ آدمی کو صرف اپنی ذات سے تعلق ہے اس لیے اپنے نفس کی اصلاح اور اُس خدائی لشکر کے حقوق ادا کرنے ضروری ہیں جو اِس عالمِ اصغر(چھوٹا ساجہان)یعنی انسان میں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیے ہیں اور چونکہ اس جگہ ہمیں اختصار مقصود ہے اس لیے جسم انسان میں خدائی لشکر کے صرف سرداروں کا تذکرہ کرتے ہیں اور متنبہ(ہوشیار)کیے دیتے ہیں کہ ہر مجرد و تنہا مسلمان کوبھی ان کی حفاظت اور نگہداشت ضروری ہے۔
بحالت ِتجرد اپنی ذات کے متعلق حقوق  :
جان لو کہ تمہارے اندر ایک خواہش پیدا کی گئی ہے جس کی وجہ سے تم ہرمفید اور پسندیدہ مرغوب شے کو حاصل کرنے کی سعی کرتے ہواور ایک غصہ پیدا کیا گیا ہے جس کے ذریعہ سے تم ہر مضر اور مکروہ چیز کو دفع کرنے کی کوشش کرتے ہو اور تیسری چیز عقل پیدا کی گئی ہے اِس سے تم اپنے معاملات  کا انجام سوچتے اور اپنی رعیت کی حفاظت کرتے ہو ،پس غصہ کو کتا سمجھو اور خواہش کو گھوڑا اور عقل      کو بادشاہ،اس کے بعد معلوم کرو کہ یہ تینوں قوتیں تمہاری ماتحت بنائی گئی ہیں کہ اِن میں عدل و انصاف کرنا اور اس قدرتی سپاہ سے مدد لے کر ابدی ہمیشہ کی سعادت حاصل کرنا تمہارا فرض ہے پس اگر تم   کتے کو مہذب اور گھوڑے کو شائستہ کر کے بادشاہ عقل کا مطیع و فرماں بردار بنائے رکھوگے اور عدل کا حق ادا کرو گے تو ضرور مقصود تک پہنچ جائو گے۔
تہذیب ِنفس اور اُس پر ظلم یا انصاف کی حقیقت  :
اگر محکوم کو حاکم کی مسند پر بٹھا دیا اور حاکم بادشاہ کو تابعدار غلام بنا دو گے تو انصاف کھو بیٹھو گے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابۂ کرام کی کرامات 6 3
5 شہدا کے اجسام محفوظ رہے : 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 قبر : 9 6
8 صبر : 11 6
9 تعزیت (تسلی دلانا) : 14 6
10 مجلس تعزیت : 14 6
11 ذکرِ خیر : 14 6
12 سوگ یعنی ترک ِ زینت : 14 6
13 ماتمی لباس : 15 6
14 اہلِ میت کے لیے کھانا : 16 6
15 کھانے کے لیے اصرار کرنا : 17 6
16 حقیقت ِحج 18 1
17 تبلیغ ِ دین 30 1
18 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 30 17
19 (٨) آٹھویں اصل . 30 17
20 .. مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت اور اُن کے ساتھ نیک برتائو کا بیان : 30 17
21 (الف) تمام مخلوق کے ساتھ حسن ِمعاشرت : 30 17
22 تجرد کی حالت : 31 17
23 بحالت ِتجرد اپنی ذات کے متعلق حقوق : 31 17
24 تہذیب ِنفس اور اُس پر ظلم یا انصاف کی حقیقت : 31 17
25 مخلوق کے حقوق کی نگہداشت اور اُس کا علاج : 32 17
26 (ب) متعلقین اور اَقارب کے حقوق : 37 17
27 (ج) پڑوس کے حقوق : 37 17
28 (د) قرابت داری کے حقوق : 38 17
29 (ہ) خادم کے حقوق : 38 17
30 (و) بی بی کے حقوق : 38 17
31 دینی دوست بنانے کی فضیلت اور حُب فی اللہ کے درجے : 39 17
32 (١) حُب فی اللہ : 39 17
33 (٢) بغض فی اللہ : 40 17
34 فضائلِ مسواک 41 1
35 حضرت ابراہیم علیہ السلام کا امتحان : 41 34
36 حضور ۖ پر مسواک کی فرضیت : 42 34
37 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 43 34
38 تلاوت ِ قرآنِ پاک کے لیے مسواک : 43 34
39 شرکت ِ مجلس سے پہلے مسواک : 44 34
40 موت سے پہلے مسواک : 44 34
41 جمعہ کے دن مسواک : 46 34
42 سفر اوراہتمام ِمسواک : 47 34
43 مسواک کا ساتھ رکھنا : 47 34
44 نماز میں زیادتی کا ثواب : 48 34
45 بقیہ : حیاتِ مسلم 49 6
46 ماہِ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل 50 1
47 ذوالحج کی فضیلت : 50 46
48 ماہِ ذوالحج میں تین اہم کام کیے جاتے ہیں : 50 46
49 حج کی فضیلت : 50 46
50 ہرنیکی کا ثواب ایک لاکھ نیکیوں کے برابر : 51 46
51 مدینہ طیبہ جانے پر حاجی کا اعزاز و اِکرام : 52 46
52 حضور ۖ کے روضہ کی زیارت سے آپ کی شفاعت واجب ہوتی ہے : 52 46
53 مسجد ِ نبوی شریف میں نماز پڑھنے کا ثواب : 53 46
54 مسجد ِقبا میں نماز پڑھنے کا ثواب : 53 46
55 قربانی کی فضیلت : 54 46
56 قربانی کیوں کی جاتی ہے ؟ 55 46
57 قربانی کے جانور پُل صراط پرسواری ہوں گے : 55 46
58 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ 57 46
61 قربانی نہ کرنے کی صورت میں قضا : 58 46
62 ماہِ ذوالحج میں کیا جانے والا تیسرا کام : 58 46
63 عیدیں فقط دو ہیں : 58 46
64 ماہِ ذوالحج کے شروع کے دس دنوں کی فضیلت : 59 46
65 نویں ذوالحج کے روزے کی فضیلت : 60 46
66 عیدالاضحی کی رات کی فضیلت : 60 46
67 تکبیراتِ تشریق : 61 46
68 اخبار الجامعہ 62 1
69 وفیات 64 1
70 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter