ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017 |
اكستان |
|
انہیں جاگ کرگزارے گا اور انہیں زندہ رکھے گا تواللہ تعالیٰ اُس شخص کے دل کو اُس دن زندہ رکھیں گے جس دن تمام لوگوں کے دل مردہ ہوچکے ہوں گے۔ ١تکبیراتِ تشریق : یہاںاخیر میں ایک مسئلہ اور سمجھ لیں کہ ہمارے یہاں نوذوالحج کی فجر سے لے کر تیرہ ذوالحج کی عصر تک ہر مرد و عورت پرہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ تکبیر ِ تشریق پڑھنا واجب ہے، مرد حضرات بہ آوازِ بلند پڑھیں اور خواتین آہستہ آواز سے، یہ تکبیرات فقہ حنفی کے مطابق صرف ایک بار پڑھنی چاہئیں دو دو تین تین بار نہیں، جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں، تکبیر تشریق یہ ہے :اَللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ لَا اِلٰہُ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد بہرحال اس مہینے کے یہ فضائل ہیں ہمیں چاہیے کہ ان دنوں میں بجائے مارے مارے پھر نے اور دنیا کے دہندوں میں لگنے کے کوشش کریں کہ جس قدر ہو سکے ذوالحج کا مہینہ شروع ہو تو زیادہ سے زیادہ اللہ کی اطاعت و بندگی میں وقت گزاریں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان باتوں کے سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔ وَآخِرُدَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَجامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں(٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے ۔ (اِدارہ) ------------------------------١ الترغیب والترہیب ج ٢ ص ١٥٣