ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017 |
اكستان |
|
مَنْ حَجَّ الْبَیْتَ وَلَمْ یَزُرْنِیْ فَقَدْ جَفَانِیْ۔ ١ ''جو شخص حج کو آیا اور مجھ سے ملنے نہ آیا اُس نے مجھ سے زیادتی کی۔'' آپ کی بات بالکل بجا ہے اس لیے کہ آپ کے جو اُمت پر احسانات ہیں اُن کا تقاضا تھا کہ آپ کی زیارت کو جاتااور وہاں جا کر اعزاز و اکرام حاصل کرتا لیکن یہ شخص وسعت کے باوجود اور کسی عذ کے نہ ہونے کے باوجود زیارت کو نہیں جا رہا تو سرا سر ظلم و زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بہرحال جو حج کو جاتا ہے اُسے یہ یہ اجرو ثواب ملتا ہے اور ان ان اعزازات سے نوازا جاتا ہے لہٰذا انسان کو جس کے پاس وسائل ہوں اور وہ آرام سے آجا سکتا ہے اُسے ضرور حج کرنا چاہیے جو لوگ حج فرض ہونے کے باوجود حج کو نہیں جاتے حضور ۖ ان سے سخت ناراض ہوتے ہیں چنانچہ آپ فرماتے ہیں :مَنْ لَّمْ یَمْنَعْہُ مِنَ الْحَجِّ حَاجَة ظَاھِرَة اَوْسُلْطَان جَائِر اَوْمَرَض حَابِس فَمَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ فَلْیَمُتْ اِنْ شَائَ یَھُوْدِیًّا وَاِنْ شَائَ نَصْرَانِیًا۔ ٢ ''جس شخص کے لیے واقعی کوئی مجبوری حج سے مانع نہ ہو، ظالم بادشاہ کی طرف سے کوئی رُکاوٹ نہ ہویا ایسا شدید مرض نہ ہو جو حج سے روک دے، پھر وہ شخص بغیر حج کیے مر جائے تو اس کو اختیار ہے چاہے یہودی ہو کر مرے چاہے نصرانی ہو کر مرے۔'' اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے اور ہم سب کو حج کی سعادت نصیب فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں حرمین شریفین کی زیارت نصیب فرمائے، یہ دعا بھی کر نی چاہیے، حرمین شریفین ہمارے ایمان و یقین کے مر کز ہیں وہاں پر جانا بہت بڑی سعادت ہے، اللہ تعالیٰ سے اِس کی دعا کرنی چاہیے۔قربانی کی فضیلت : دوسرے نمبر پر جو عمل اس مہینے میں ہوتا ہے وہ قربانی ہے، قربانی کا عمل اللہ کے یہاں نہایت ہی پسندیدہ اور نہایت ہی مقبول عمل ہے۔ ------------------------------١ فضائلِ حج ص ٩٨ ٢ سُنن دارمی بحوالہ مشکوة ص ٢٢٢