Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017

اكستان

39 - 66
درجے ہیں ،دیکھو مقتدائے اُمت جناب رسول اللہ  ۖ   ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے ساتھ کیسی خوش طبعی اور دلجوئی اورمحبت و نرمی کا برتائو فرماتے تھے، حدیثوں میں حسن معاشرت کی بڑی تاکید آئی ہے۔
دینی دوست بنانے کی فضیلت اور حُب فی اللہ کے درجے  :
ان ہی اصولوں میں سے ایک اصل یہ بھی ہے کہ اپنے لیے کچھ دینی دوست تجویز کر لو جن سے محض اللہ ہی کے واسطے محبت ہو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ آواز دے گا ''کہاں ہیں وہ جو خاص میرے واسطے باہم محبت رکھتے تھے، آج جبکہ میرے سایہ کے سوا کہیں سایہ نہیں ہے میں ان کو اپنے سایہ میں لے لوں گا۔'' حدیث میں آیا ہے کہ عرش کے گرد نور کے ممبر ہیں جن پر ایک جماعت بیٹھے گی جن کے  لباس اور چہرے سرتاپانور ہوں گے اور وہ لوگ نہ نبی ہیں نہ شہید مگر انبیا و شہدا اُن کی حالت پر رشک  ١ کریں گے، صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ  ۖ  وہ کون لوگ ہوں گے  ؟  تو آپ نے فرمایا کہ  اللہ کے مخلص بندے جو باہم اللہ کے واسطے محبت کرتے اور اللہ کے واسطے ایک دوسرے کے پاس   بیٹھتے اُٹھتے اور آتے جاتے ہیں۔ 
یادرکھو کہ ایمان کے بعد اللہ کے واسطے محبت کا مرتبہ ہے اس میں دو درجے ہیں  :
(١)  حُب  فی اللہ  :
پہلا درجہ یہ ہے کہ تم کسی شخص سے اِس بنا پر محبت کرتے ہو کہ دنیا میں تم کو اس کے ذریعہ سے ایسی چیز حاصل ہے جو آخرت میں مفید ہے مثلاً شاگرد کو اپنے اُستاد کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کی وجہ سے محبت ہے اور مرید کو اپنے مرشد سے راہِ طریقت معلوم کرنے کے سبب محبت ہے بلکہ اُستاد کو  اپنے شاگرد کے ساتھ جو محبت ہوتی ہے وہ بھی اِس بنا پر ہوتی ہے کہ دین کا سلسلہ اِس کی وجہ سے مدتوں تک میری طرف منسوب ہو کر جاری رہے گا اور مجھ کو آخرت میں صدقہ جاریہ کا اَجر ملے گا اس طرح 
------------------------------
  ١  رشک کبھی بڑے کو چھوٹے پر بھی ہوتا ہے جیسے حاکم اعلیٰ کے معائنہ تحصیل کے وقت چپڑاسی کی بے فکری اور    اپنی ذمہ داری دیکھ کر تحصیلدار کو اُس پر رشک ہوتا ہے اسی طرح حضراتِ انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی اُمت کی فکر میںمشغول ہوں گے اور یہ لوگ ان سے چھوٹے درجہ میں ہونے کی وجہ سے اِن فکروں سے آزاد ہوں گے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابۂ کرام کی کرامات 6 3
5 شہدا کے اجسام محفوظ رہے : 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 قبر : 9 6
8 صبر : 11 6
9 تعزیت (تسلی دلانا) : 14 6
10 مجلس تعزیت : 14 6
11 ذکرِ خیر : 14 6
12 سوگ یعنی ترک ِ زینت : 14 6
13 ماتمی لباس : 15 6
14 اہلِ میت کے لیے کھانا : 16 6
15 کھانے کے لیے اصرار کرنا : 17 6
16 حقیقت ِحج 18 1
17 تبلیغ ِ دین 30 1
18 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 30 17
19 (٨) آٹھویں اصل . 30 17
20 .. مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت اور اُن کے ساتھ نیک برتائو کا بیان : 30 17
21 (الف) تمام مخلوق کے ساتھ حسن ِمعاشرت : 30 17
22 تجرد کی حالت : 31 17
23 بحالت ِتجرد اپنی ذات کے متعلق حقوق : 31 17
24 تہذیب ِنفس اور اُس پر ظلم یا انصاف کی حقیقت : 31 17
25 مخلوق کے حقوق کی نگہداشت اور اُس کا علاج : 32 17
26 (ب) متعلقین اور اَقارب کے حقوق : 37 17
27 (ج) پڑوس کے حقوق : 37 17
28 (د) قرابت داری کے حقوق : 38 17
29 (ہ) خادم کے حقوق : 38 17
30 (و) بی بی کے حقوق : 38 17
31 دینی دوست بنانے کی فضیلت اور حُب فی اللہ کے درجے : 39 17
32 (١) حُب فی اللہ : 39 17
33 (٢) بغض فی اللہ : 40 17
34 فضائلِ مسواک 41 1
35 حضرت ابراہیم علیہ السلام کا امتحان : 41 34
36 حضور ۖ پر مسواک کی فرضیت : 42 34
37 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 43 34
38 تلاوت ِ قرآنِ پاک کے لیے مسواک : 43 34
39 شرکت ِ مجلس سے پہلے مسواک : 44 34
40 موت سے پہلے مسواک : 44 34
41 جمعہ کے دن مسواک : 46 34
42 سفر اوراہتمام ِمسواک : 47 34
43 مسواک کا ساتھ رکھنا : 47 34
44 نماز میں زیادتی کا ثواب : 48 34
45 بقیہ : حیاتِ مسلم 49 6
46 ماہِ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل 50 1
47 ذوالحج کی فضیلت : 50 46
48 ماہِ ذوالحج میں تین اہم کام کیے جاتے ہیں : 50 46
49 حج کی فضیلت : 50 46
50 ہرنیکی کا ثواب ایک لاکھ نیکیوں کے برابر : 51 46
51 مدینہ طیبہ جانے پر حاجی کا اعزاز و اِکرام : 52 46
52 حضور ۖ کے روضہ کی زیارت سے آپ کی شفاعت واجب ہوتی ہے : 52 46
53 مسجد ِ نبوی شریف میں نماز پڑھنے کا ثواب : 53 46
54 مسجد ِقبا میں نماز پڑھنے کا ثواب : 53 46
55 قربانی کی فضیلت : 54 46
56 قربانی کیوں کی جاتی ہے ؟ 55 46
57 قربانی کے جانور پُل صراط پرسواری ہوں گے : 55 46
58 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ 57 46
61 قربانی نہ کرنے کی صورت میں قضا : 58 46
62 ماہِ ذوالحج میں کیا جانے والا تیسرا کام : 58 46
63 عیدیں فقط دو ہیں : 58 46
64 ماہِ ذوالحج کے شروع کے دس دنوں کی فضیلت : 59 46
65 نویں ذوالحج کے روزے کی فضیلت : 60 46
66 عیدالاضحی کی رات کی فضیلت : 60 46
67 تکبیراتِ تشریق : 61 46
68 اخبار الجامعہ 62 1
69 وفیات 64 1
70 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter