Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2017

اكستان

12 - 66
رحم فرماتا ہے تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔  ١
 (٣)  کسی عزیز کی جدائی سے جب رشتہ اُنس و محبت پر چوٹ پڑتی ہے تو تڑپ اور بے چینی کا پیدا ہونا فطری امر ہے ،اگر بے چینی نہ پیدا ہو تو اس کے پہلو میں دل نہیں ہے پتھر کا ٹکڑا ہے لیکن یہی  وہ مقام ہے جہاں جو ہرِ صبر نکھرتا ہے اس تڑپ اور بے چینی کو قابو میں رکھنا موجب ِ اجر ہے،قابو میں رکھنے کی کوشش کے باوجود قابو نہیں رہا دامن ِضبط ہاتھ سے چھوٹ گیا یہ معذوری ہے توقع ہے کہ اللہ معاف کرے گا۔ بے چینی اور بے قراری کا اظہار کرنا جزع اور فزع ہے جو ناجائز ہے، اظہار سے آگے بڑھ کر بے چینی اور چوٹ کا مظاہرہ کرنا مثلاً نوحہ اور بین کرنا، اپنے منہ کو طمانچہ سے چھیتنا، سینہ پیٹنا،   سر منڈوانا، بال نوچنا، سر پر خاک ڈالنا بے چینی اور دل کی چوٹ کا مظاہرہ ہے جو حرام ہے ۔
اس تمہید کے بعد آنحضرت  ۖ  کے ارشادات ملاحظہ فرمائیے  : 
  (١)  آنحضرت  ۖ  نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے مومن بندے کے عزیز کو میں وفات دے دوں اور وہ اس پر صبر کرے تو اس کی جزاء میرے پاس صرف جنت ہے ۔  ٢
(٢)  نیز ارشاد فرمایا  :  اِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الاُوْلٰی   ٣   صبر تو وہی ہے جب پہلی پہل دل پر چوٹ لگے،تو اُس کو سہارے بعد میں تو رفتہ رفتہ خاموش ہونا ہی پڑتا ہے۔
(٣)  آنحضرت  ۖ  کے گوشہ جگر حضرت ابراہیم کی حالت نازک ہوئی تو آنحضرت  ۖ  نے ان کو اپنی آغوش میں لے لیا اور پیار کیا جب منے صاحبزادے کا سانس اُکھڑ نے لگا تو چشم مبارک سے آنسو بہنے لگے، حضرت عبد الرحمن بن عوف نے (جو وہاں موجود تھے) عرض کیا  وَاَنْتَ یَارَسُوْلَ اللّٰہْ  یعنی یا رسول اللہ آپ بھی روتے ہیں  ؟  رسولِ خدا  ۖ  نے جواب دیا    یَا ابْنَ عَوْف اِنَّھَا رَحْمَة       یہ اُنس و محبت اور نرمی قلب کا فطری تقاضا ہے، آپ یہ فرمارہے تھے اور آنسو جاری تھے اسی حالت میں آپ نے فرمایا  : 
------------------------------
  ١   ترمذی شریف     ٢   بخاری شریف   ٣    بخاری مسلم وغیرہما

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 صحابۂ کرام کی کرامات 6 3
5 شہدا کے اجسام محفوظ رہے : 8 3
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 قبر : 9 6
8 صبر : 11 6
9 تعزیت (تسلی دلانا) : 14 6
10 مجلس تعزیت : 14 6
11 ذکرِ خیر : 14 6
12 سوگ یعنی ترک ِ زینت : 14 6
13 ماتمی لباس : 15 6
14 اہلِ میت کے لیے کھانا : 16 6
15 کھانے کے لیے اصرار کرنا : 17 6
16 حقیقت ِحج 18 1
17 تبلیغ ِ دین 30 1
18 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 30 17
19 (٨) آٹھویں اصل . 30 17
20 .. مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت اور اُن کے ساتھ نیک برتائو کا بیان : 30 17
21 (الف) تمام مخلوق کے ساتھ حسن ِمعاشرت : 30 17
22 تجرد کی حالت : 31 17
23 بحالت ِتجرد اپنی ذات کے متعلق حقوق : 31 17
24 تہذیب ِنفس اور اُس پر ظلم یا انصاف کی حقیقت : 31 17
25 مخلوق کے حقوق کی نگہداشت اور اُس کا علاج : 32 17
26 (ب) متعلقین اور اَقارب کے حقوق : 37 17
27 (ج) پڑوس کے حقوق : 37 17
28 (د) قرابت داری کے حقوق : 38 17
29 (ہ) خادم کے حقوق : 38 17
30 (و) بی بی کے حقوق : 38 17
31 دینی دوست بنانے کی فضیلت اور حُب فی اللہ کے درجے : 39 17
32 (١) حُب فی اللہ : 39 17
33 (٢) بغض فی اللہ : 40 17
34 فضائلِ مسواک 41 1
35 حضرت ابراہیم علیہ السلام کا امتحان : 41 34
36 حضور ۖ پر مسواک کی فرضیت : 42 34
37 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 43 34
38 تلاوت ِ قرآنِ پاک کے لیے مسواک : 43 34
39 شرکت ِ مجلس سے پہلے مسواک : 44 34
40 موت سے پہلے مسواک : 44 34
41 جمعہ کے دن مسواک : 46 34
42 سفر اوراہتمام ِمسواک : 47 34
43 مسواک کا ساتھ رکھنا : 47 34
44 نماز میں زیادتی کا ثواب : 48 34
45 بقیہ : حیاتِ مسلم 49 6
46 ماہِ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل 50 1
47 ذوالحج کی فضیلت : 50 46
48 ماہِ ذوالحج میں تین اہم کام کیے جاتے ہیں : 50 46
49 حج کی فضیلت : 50 46
50 ہرنیکی کا ثواب ایک لاکھ نیکیوں کے برابر : 51 46
51 مدینہ طیبہ جانے پر حاجی کا اعزاز و اِکرام : 52 46
52 حضور ۖ کے روضہ کی زیارت سے آپ کی شفاعت واجب ہوتی ہے : 52 46
53 مسجد ِ نبوی شریف میں نماز پڑھنے کا ثواب : 53 46
54 مسجد ِقبا میں نماز پڑھنے کا ثواب : 53 46
55 قربانی کی فضیلت : 54 46
56 قربانی کیوں کی جاتی ہے ؟ 55 46
57 قربانی کے جانور پُل صراط پرسواری ہوں گے : 55 46
58 قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟ 57 46
61 قربانی نہ کرنے کی صورت میں قضا : 58 46
62 ماہِ ذوالحج میں کیا جانے والا تیسرا کام : 58 46
63 عیدیں فقط دو ہیں : 58 46
64 ماہِ ذوالحج کے شروع کے دس دنوں کی فضیلت : 59 46
65 نویں ذوالحج کے روزے کی فضیلت : 60 46
66 عیدالاضحی کی رات کی فضیلت : 60 46
67 تکبیراتِ تشریق : 61 46
68 اخبار الجامعہ 62 1
69 وفیات 64 1
70 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter