مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ کَمَآ اَمَرْتَنَآ اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ
اے اللہ رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر تیری مخلوق میں سے آپ پر درود بھیجنے والوں کی تعداد کے برابر۔ اور درود نازل فرما نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر جیسا کہ ہمیں آپ پر درود بھیجنا مناسب ہے۔ اور درود نازل فرما نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر جیسا کہ ہمیں آپ پر درود بھیجنے کا حکم ہے۔
(۲۳) اہل و عیال اور گھر کو راحت و چین کا مرکز
بنانے کے لیے یہ درود شریف (۱۱) مرتبہ پڑھیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ وَاَزْوَاجِہٖ اُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَذُرِّیَّتِہٖ وَاَہْلَ بَیْتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اے اللہ رحمت نازل فرما نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر اور آپ کی بیویوں پر جو ایمان والوں کی مائیں ہیں۔ اور آپؐ کی اولاد پر اور آپؐ کے گھر والوں پر جیسا کہ رحمت نازل فرمائی تو نے سید ابراہیم علیہ السلام پر بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے۔