نے مجھے اور میرے ماں باپ کو عطا فرمائی اور ایسے نیک عمل کروں جس سے آپ راضی ہوجائیں اور میرے لیے میری اولاد کو بھی صلاحیت دے دیجیے میں آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں اور میں فرماں برداری میں شامل ہوں۔‘‘
حمل کے لیے
ایک سو گیارہ بار نو ماہ تک پڑھیے
لڑکے کے لیے کسی بھی وقت پڑھیں
وَّ يُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِيْنَ وَ يَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ يَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ۰۰۱۲ مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ۰۰۱۳
(پارہ نمبر 29، سورۃ نوح، آیت نمبر 12 تا 13)
ترجمہ: ’’اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا اور تمہاری خاطر نہریں مہیا کردے گا۔ تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ کی عظمت سے بالکل نہیں ڈرتے۔‘‘
جو بے اولاد ہو تو دو نفل پڑھ کر چالیس بار یہ پڑھیںاور دعا مانگیں
اِنَّاۤ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ۰۰۱ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ۰۰۲ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُؒ۰۰۳
(پارہ نمبر 30، سورۃ الکوثر)
ترجمہ: ’’(اے پیغمبر!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے۔ لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو، یقینی جانو تمہارا دشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔‘‘