اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر مندی اور رنج سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں بے بس ہوجانے سے اور سستی کے آجانے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں بزدلی اور کنجوسی سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں قرض کے غلبہ سے اور لوگوں کی زور آوری سے۔
(۲۱) اوراد و اذکار میں تقصیر کی تلافی (کمی کو پورا کرنے) کے لیے (۱) مرتبہ پڑھیں۔
فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِيْنَ تُصْبِحُوْنَ۰۰۱۷ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِيًّا وَّ حِيْنَ تُظْهِرُوْنَ۰۰۱۸ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ يُحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَؒ۰۰۱۹ (ابو داؤد)
پس تم اللہ کی شام کے وقت اور صبح کے وقت پاکی بیان کرو اسی کے لیے حمد ہے آسمانوں اور زمین میں اور زوال کے بعد اور ظہر کے وقت وہی ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے بنجر ہوجانے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم نکالے جاؤ گے۔
(۲۲) ساری مخلوق کے اعمال کے برابر پانے کے لیے
اس درود پاک کو (۱۰) مرتبہ پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ عَدَدَ مَنْ صَلّٰی عَلَیْہِ مِنْ خَلْقِکَ وَصَلِّ مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ کَمَآ یَنْبَغِیْ لَنَآ اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ وَصَلِّ عَلٰی