دنیا و آخرت کی عافیت کے لیے
سب سے بہترین دُعا
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ وَالْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
(ترمذی: ۳۵۱۲، عن انس t)
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے دنیا و آخرت کی عافیت طلب کرتا ہوں۔
فضیلت:… ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! سب سے بہتر دعا کون سی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے درج بالا دعا مانگنے کی تلقین فرمائی، دوسرے دن بھی اس نے آکر یہی سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے یہی دعا بتائی، جب تیسرے دن آکر اس نے یہی سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہی دعا بتائی اور فرمایا: جب تمہیں دنیا و آخرت کی عافیت مل گئی تو تم کامیاب ہوگئے۔
دل کو محبت الٰہی سے بھرنے کا نسخہ
لَا مَرْغُوْبِیْ اِلَّا اللہ۔ لَا مَطْلُوْبِیْ اِلَّا اللہ۔
لَا مَحْبُوْبِیْ اِلَآ اللہ۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ۔
جو انسان روزانہ ہر نماز کے بعد 41 بار یا دن میں تین سو (300) بار پڑھے گا ان شاء اللہ اس کے دل کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے غیر سے خالی فرما کر اسے اپنی محبت خاصہ عطا فرمائیں گے۔
نوٹ: یہ عمل مستقل کرتے رہیں جب تک کہ مقصود حاصل نہ ہو۔
(از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم)