فرمائی، دوسرے دن بھی اس نے آکر یہی سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے یہی دعا بتائی، جب تیسرے دن آکر اس نے یہی سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہی دعا بتائی اور فرمایا: جب تمہیں دنیا و آخرت کی عافیت مل گئی تو تم کامیاب ہوگئے۔
قرض کی ادائیگی
دوسرا شخص آپ کی ذاتی رقم واپس نہ کر رہا ہو تو
اپنا پیسہ وصول کرنے کے لیے پڑھیے
وَ كَذٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوْسُفَ فِي الْاَرْضِ١ۚ يَتَبَوَّاُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَآءُ١ؕ نُصِيْبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَآءُ وَ لَا نُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ۰۰۵۶
(پارہ نمبر 13، سورہ یوسف، آیت نمبر 56)
ترجمہ: ’’اور اس طرح ہم نے یوسف کو ملک میں ایسا اقتدار عطا کیا کہ وہ اس میں جہاں چاہیں، اپنا ٹھکانہ بنائیں۔ ہم اپنی رحمت جس کو چاہتے ہیں، پہنچاتے ہیں اور نیک لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے۔‘‘
ادائے قرض کے لیے نبوی دعا
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص آیا جو کہ مقروض تھا اور قرض کے ادا کرنے سے عاجز ہونے پر آپ سے اعانت کا طالب تھا۔ آپ نے فرمایا میں تجھے ایسا کلمہ نہ