سکھادوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں سکھایا ہے؟
’’اگر جبلِ صبیر کے برابر بھی قرضہ ہو تو اللہ تعالیٰ ادا فرمادیں گے‘‘:
أَللّٰہُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
ترجمہ: اے اللہ! کافی فرمادے میرے لیے حلال کو حرام کے مقابلے میں اور اپنے فضل سے مجھے غنی بنادے اپنے علاوہ سے۔
(ترمذی ، ترغیب جلد 2، صفحہ : 613)
مسنون دعائیں و اَذکار
فائدہ: ان دعاؤں کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل فرمائیں اور اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں دیں اور دنیا و آخرت کی برکتیں حاصل کریں۔
وضو کے وقت کی خاص دعا
جو شخص وضوکے وقت یہ دعا پڑھ لے اس کی مغفرت کا پرچہ لکھ کر مہر لگا کر رکھ لیا جاتا ہے ، قیامت تک اس کی مہر توڑی نہ جائے ۔ اور بخشش کا حکم برقرار رہے گا ۔
( طبرانی اوسط جلد 2 صفحہ 123 )