معبود نہیں میں اسی پر توکل کرتا ہوں، وہ عرش عظیم کا رب ہے بے شک میرا مولا وہ اللہ ہے جس نے کتاب کو نازل کیا اور وہ نیکوں کاروں کا کارساز ہے۔
کسی بھی چیز کے شر سے حفاظت کی دعا
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔
(مسلم: ۷۰۵۳، عن خولہ بنت حکیمr)
ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں تمام مخلوق کے شر سے۔
فضیلت؍ حدیث:… رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جو شخص کسی بھی جگہ پر قیام کرے پھر یہ دعا پڑھے تو جب تک وہاں ٹھہرا رہے گا کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو کھانے پر یہ دعا پڑھ تو اسے کسی قسم کا ضرر نہ ہوگا۔
بِسْمِ اللہِ خَیْرِ الْاَسْمَآئِ فِی الْاَرْضِ وَفِی السَّمَآئِ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ دَائٌ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فِیْہِ بَرَکَۃً وَّعَافِیَۃً وَّشِفَآئً
ترجمہ: اللہ کے نام سے شروع جس کا نام زمین و آسمان میں بہترین ہے، اس کے نام سے کسی بیماری کا ضرر نہیں۔ اے اللہ! اس میں برکت و عافیت اور شٰا عطا فرما۔
(مصنف ابن ابی شیبہ جلد 10، صفحہ 344)
نظر بد دور کرنے کا وظیفہ
حضرت جبرئیلu نے نظر بد دور کرنے کا ایک خاص وظیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو بتایا