غصہ دور کرنے کے لیے
101 بار چینی پر دم کرکے چینی استعمال کریں، یا ہر نماز کے بعد 2 مرتبہ پڑھیں
وَ الْكٰظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَ الْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ١ؕ
(پارہ نمبر 4، سورۃ آل عمران، آیت نمبر 134)
’’جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔‘‘
غصہ، فتنہ دور کرنے کے لیے
اکتالیس دن تکایک بار پڑھ کر پانی پئیں
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ۰۰۸۰ فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَيُبْطِلُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ۰۰۸۱
(پارہ نمبر 11، سورۃ یونس، آیت نمبر 80 تا 81)
ترجمہ: ’’چنانچہ جب جادوگر آگئے تو موسیٰ نے ان سے کہا: ’’پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے۔‘‘ پھر جب انہوں نے (اپنی لاٹھیوں اور رسیوں کو) پھینکا (اور وہ سانپ بن کر چلتی ہوئی نظر آئیں) تو موسیٰ نے کہا کہ : ’’یہ جو کچھ تم نے دکھایا ہے، جادو ہے۔ اللہ بھی اس کو ملیامیٹ کیے دیتا ہے۔ اللہ فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا۔‘‘