سید الوظائف
آج کل مردوں میں بھی اور خاص طور سے خواتین میں وظیفوں کا بہت رواج چل پڑا ہے ، ہر چیز کا وظیفہ مانگتے ہیں ، تو سب سے بڑا اور اعلیٰ اور پکا ترین وظیفہ ’’ دعا‘‘ہے۔
کہ ہم دو رکعت نفل پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگیں، اس وظیفے کو ہم روزانہ کریں اور تا حیات کرتے رہیں ، ان شاء اللہ ہماری مرادیں ضرور پوری ہوں گیں ۔ یہ سب سے بڑا وظیفہ ہے اس سے بڑا وظیفہ اور کوئی بھی نہیں۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’ اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ ‘‘
مجھ سے مانگو! میں دوں گا۔(سورۃ المؤمن: 60)
اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ نیک مانگے گا تو دوں گا گناہ گار مانگے گا تو نہیں دوں گا ، بس فرمایا مانگو! میں دوں گا ۔
اب یہاں شیطان یہ شبہ ڈالتا ہے کہ بھئی تم تو گناہ گار ہو ، اللہ تعالیٰ تمہاری کہاں سنے گا؟ جو نیک لوگ ہیں ان سے دعاؤں کا کہو۔ نیک لوگوں کو دعا کا کہنا بہت اچھی بات ہے، لیکن ہم خود بھی خوب دعائیں کریں اور اپنی دعاؤں پر یقین بھی کریں ۔ کیونکہ اللہ رب العزت نے جب شیطان کو مردود قرار دیا تھا ، اس کے آدم علیہ السلام کو سجدہ سے انکار پر ، تو اس