ہوگئے۔ جبرئیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو آکر اطلاع دی اور بتایا کہ جادو کا عمل جس چیز میں کیا گیا ہے وہ فلاں کنویں کے اندر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے وہاں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو بھیجا جو جادو کی چیز کنویں سے نکال لائے۔ اس میں گرہیں لگی ہوئی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ دو سورتیں نازل فرمائیں۔ آپ ہر گرہ پر ایک آیت پڑھتے اور ایک گرہ کھولتے رہے یہاں تک سب گرہیں کھل گئیں تو آپ سے اچانک ایک بوجھ سا اتر گیا۔
(مسند احمد، الرقم : ۱۸۷۸۱)
سانپ بچھو کے کاٹنے کا علاج
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو بچھو نے کاٹ لیا تو آپ نے پانی اور نمک منگوایا۔ پانی کاٹنے کی جگہ پر لگاتے جاتے اور قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ۰۰۱ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ۰۰۱ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ۰۰۱ پڑھتے جاتے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ۰۰۱ لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ۰۰۲ وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ۰۰۳ وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ۰۰۴ وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ۰۰۵ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَ لِيَ دِيْنِؒ۰۰۶
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ۰۰۱ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ۰۰۲ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ۰۰۳ وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِي الْعُقَدِۙ۰۰۴ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَؒ۰۰۵
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ