صبح و شام یہ سورتیں ضرور پڑھیں
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ۰۰۱ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ۰۰۱
(المعجم الاوسط للطبرانی، رقم : ۵۸۹)
اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور پناہ میں آنے کے لیے بہترین سورتیں ہیں۔‘‘ (سنن النسائی، کتاب الاستعاذہ، باب ما جاء فی سورۃ المعوذتین، رقم : ۵۴۳۴)
حدیث نمبر 23: سوتے وقت آپ ان دونوں سورتوں کو ہتھیلیوں پر دَم کرکے پورے جسم مبارک پر پھیرلیتے۔ اسی طرح یہ عمل تین مرتبہ کرتے۔
(صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل المعوذات، رقم : ۵۰۱۷)
حدیث نمبر 24: کیا تم نہیں دیکھتے کہ آج کی رات ایسی آیات اتری ہیں کہ ان کی مثل کبھی نہیں گئیں اور وہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ۰۰۱ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ۰۰۱ ہیں۔
دنیا و آخرت کی عافیت کے لیےسب سے بہترین دُعا
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ وَالْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
(ترمذی: ۳۵۱۲، عن انس t)
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے دنیا و آخرت کی عافیت طلب کرتا ہوں۔
فضیلت:… ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! سب سے بہتر دعا کون سی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے درج بالا دعا مانگنے کی تلقین