ترجمہ: ’’ہمارے پروردگار! تو تمام انسانوں کو ایک ایسے دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ بے شک اللہ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔‘‘
سورۂ یٰسین کی فضیلت
حدیث نمبر 13: سورۂ یٰسین قرآن کا دل ہے جو اسے اللہ اور آخرت کے لیے پڑھے گا اس کی بخشش ہوجائے گی۔ (عمل الیوم واللیلۃ للنسائی : ۱۰۷۶)
حدیث نمبر 14: جو سورۂ یٰسین کو دن کے شروع حصہ میں پڑھ لے گا جس کی حاجت پوری ہوگی۔ (سنن الدارمی : ۳۴۱۹)
رزق میں برکت کے لیے (ہر فرض نماز کے بعد)
اوّل و آخر درود شریف (ابراہیمی) 7 مرتبہ سورہ قریش
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لِاِيْلٰفِ قُرَيْشٍۙ۰۰۱ اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَ الصَّيْفِۚ۰۰۲ فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِۙ۰۰۳ الَّذِيْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ١ۙ۬ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍؒ۰۰۴
اس کے علاوہ سچ بولنا، صدقہ کثرت سے کرنا، رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔
صلوٰۃ الحاجۃ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جس شخص کو کوئی حاجت اور ضرورت ہو۔ خواہ