قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ
(پارہ نمبر 24، سورہ حم السجدہ، آیت نمبر 44)
ترجمہ: ’’کہہ دو کہ جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے یہ ہدایت اور شفا کا سامان ہے۔‘‘
بولنے میں لکنت ہو یا بولتے ہوئے جھجک
ہو توہر نماز کے بعد 7 مرتبہ پڑھیے
رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْۙ۰۰۲۵ وَ يَسِّرْ لِيْۤ اَمْرِيْۙ۰۰۲۶
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْۙ۰۰۲۷ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ۪۰۰۲۸
(پارہ نمبر 16، سورہ طہٰ، آیت نمبر 28-25)
ترجمہ: ’’پروردگار! میری خاطر میرا سینہ کھول دیجیے اور میرے لیے میرا کام آسان بنا دیجیے اور میری زبان میں جو گرہ ہے اسے دور کردیجیے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔‘‘
پھنسیوں، چھالے كاعلاج :
سورہ کوثر پڑھ کر دم كىا پانى پلائىں،
سینے میں درد كا علاج :
یہ آیت لکھ کر گلے میں پہن لیں یا پڑھ کر دم کریں
اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ فَوَيْلٌ لِّلْقٰسِيَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓىِٕكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ۰۰۲۲
(پارہ نمبر 23، سورہ زمر، آیت نمبر 22)