نہیں لائی جاسکتی۔ یہی بالکل سیدھا راستہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔‘‘
برکت کے لیے بکثرت پڑھیے
وَ لَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَيَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ۰۰۲۵ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ۰۰۲۶
(پارہ نمبر 21، سورہ لقمان، آیت نمبر 25 تا 26)
ترجمہ: ’’اور اگر تم ان سے پوچھو کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ ’’اللہ‘‘ کہو ’’الحمد للہ!‘‘ اس کے باوجود ان میں سے اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے۔ اللہ ہی کافی ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ بے شک اللہ ہی ہے جو سب سے بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابل تعریف ہے۔‘‘
رزق کے لیے اور کسی بھی مقصد کے لیے
101 مرتبہ کسی بھی وقت بکثرت پڑھیے
وَ اُفَوِّضُ اَمْرِيْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ۰۰۴۴
(پارہ نمبر 24، سورہ المومن، آیت نمبر 44)
ترجمہ: ’’اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔
یقیناً اللہ سارے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔‘‘