امن الرسول سے آخر تک:
حدیث نمبر9: یہ سورۂ بقرہ کی آخری تین آیتیں ہیں۔ جس گھر میں روزانہ متواتر یہ آیتیں پڑھی جائیں اس گھر میں شیطان نہیں آئے گا۔
(سنن الترمذی، کتاب فصل القرآن، باب ما جاء فی آخر سورۃ البقرۃ، رقم : ۲۸۸۲)
سورۂ کہف کی فضیلت
حدیث نمبر 10: ایک حدیث میں آیا ہے جو شخص دجال کو پالے (یعنی اس کے سامنے نکل آئے) اس کو چاہیے کہ وہ سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیتیں اس کے منہ پر پڑھ دے۔ اس لیے کہ یہ آیتیں پڑھنے والے کو فتنہ سے پناہ دینے والی ہیں۔ (ابوداؤد، الملاحم، خروج الدجال: ۲؍ ۲۳۷)
حدیث نمبر 11: جو اس کی شروع کی دس آیتیں یاد کرے گا وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔(صحیح مسلم، کتاب صلوٰۃ المسافرین وقصرہا، باب فضل سورۃ الکہف، رقم : ۸۰۹)
سورۂ یٰسین کی فضیلت
حدیث نمبر 13: سورۂ یٰسین قرآن کا دل ہے جو اسے اللہ اور آخرت کے لیے پڑھے گا اس کی بخشش ہوجائے گی۔ (عمل الیوم واللیلۃ للنسائی : ۱۰۷۶)
حدیث نمبر 14: جو سورۂ یٰسین کو دن کے شروع حصہ میں پڑھ لے گااس کی حاجت پوری ہوگی۔ (سنن الدارمی : ۳۴۱۹)