خارش کا علاج
روزانہ 21 مرتبہ پانی پر دم کرکے 41 روز تک پانی پیجیے
فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا١ۗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَ١ؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَؕ۰۰۱۴
(پارہ نمبر 18، سورہ المومنون، آیت نمبر 14)
ترجمہ: ’’پھر ہڈیوں کو گوشت کا لباس پہنایا، پھر اسے ایسی اُٹھان دی کہ وہ ایک دوسری ہی مخلوق بن کر کھڑا ہوگیا۔ غرض بڑی شان ہے اللہ کی جو سارے کاری گروں سے بڑھ کر کاری گر ہے۔‘‘
سورۃ فاتحہ کی فضیلت
حدیث نمبر 1:
قرآن مجید میں سب سورتوں سے بہتر (افضل) سورۂ احمد للہ رب العالمین ہے۔ (مسند احمد 177/4)
حدیث نمبر 2:
عَوَذَنِیْ رَسُوْلُ للہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ تِفْلًا۔ (المعجم الکبیر للطبرانی : 159/7)
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا۔