لو لگنے پر 101 مرتبہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیں
اِنَّ لَكَ اَلَّا تَجُوْعَ فِيْهَا وَ لَا تَعْرٰىۙ۰۰۱۱۸ وَ اَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا فِيْهَا وَ لَا تَضْحٰى۰۰۱۱۹
(پارہ نمبر 16، سورہ طہٰ، آیت نمبر 118 تا 119)
ترجمہ: ’’یہاں تو تمہیں یہ فائدہ ہے کہ نہ تم بھوکے ہوگے، نہ ننگے۔
اور نہ یہاں پیاسے رہو گے، نہ دھوپ میں تپو گے۔‘‘
آنکھوں کی روشنی کے لیے ہر نماز کے بعد 3 مرتبہ پڑھ کر انگلیوں پر دَم کرکے آنکھوں پر لگائیے
فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْدٌ۰۰۲۲
(پارہ نمبر 26، سورۃ ق، آیت نمبر 22)
ترجمہ: ’’اب ہم نے تجھ سے وہ پردہ ہٹادیا جو تجھ سے پڑا ہوا تھا۔
چنانچہ آج تیری نگاہ خوب تیز ہوگئی۔‘‘
ہر مرض کے لیے
وَ يَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِيْنَۙ۰۰۱۴
(پارہ نمبر 10، سورہ توبہ، آیت نمبر 14)
ترجمہ: ’’اور مومنوں کے دل ٹھنڈے کردے۔‘‘