آخرت اور مغفرت
سورۂ ملک کی فضیلت
حدیث نمبر 18: قرآن میں تیس آیات کی ایک سورت ہے جس نے آدمی کے لیے شفاعت کی حتیٰ کہ اس کی بخشش ہوگئی، وہ تبارک الذی بیدہ الملک ہے۔ (سنن الترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی سورۃ الملک، رقم : ۲۸۹۱)
حدیث نمبر 19: جو اس سورت کو ہر رات میں پڑھا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو عذاب قبر سے بچا لے گا۔ (سنن الترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی فضل سورۃ الملک، رقم : ۲۸۹۰)
حدیث نمبر 20: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم رات کو سوتے وقت الم تنزیل (سورۃ السجدہ) اور تبارک الذی (سورۃ ملک) دونوں سورتیں پڑھ کر سوتے۔
حدیث نمبر 21: اپنے پڑھنے والوں کی مغفرت کا اس وقت تک سوال کرتی رہتی ہے کہ اس کو بخش دیا جاتا ہے۔
سورۂ اخلاص کی فضیلت
حدیث نمبر 22: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا سب جمع ہوجاؤ تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنھم جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے اور (قل ہو اللہ احد) پڑھی اور ارشاد فرمایا یہ سورۃ ایک تہائی (یعنی تیسرا حصہ) قرآن کے برابر ہے۔ (صحیح المسلم، صلاۃ المسافرین، فضائل القرآن، رقم : ۸۱۲)