اِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۰۰۷۴
(پارہ نمبر 1، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 74)
ترجمہ: ’’اس سب کے بعد تمہارے دل پھر سخت ہوگئے۔ یہاں تک کہ وہ ایسے ہوگئے جیسے پتھر بلکہ سختی میں کچھ ان سے بھی زیادہ (کیونکہ) پتھروں میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے نہریں پھوٹ بہتی ہیں اور انہی میں سے کچھ وہ ہوتے ہیں جو خود پھٹ پڑتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے اور انہی میں وہ (پتھر) بھی ہیں جو اللہ کے خوف سے لڑھک جاتے ہیں اور (اس کے برخلاف) جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے۔‘‘
سر کا درد ختم کرنے کے لیے 11 بار پڑھیے
لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا يُنْزِفُوْنَۙ۰۰۱۹ وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَۙ۰۰۲۰
(پارہ نمبر 27، سورۃ الواقعہ، آیت نمبر 19 تا 20)
ترجمہ: ’’جس سے نہ ان کے سر میں درد ہوگا اور نہ ان کے ہوش
اڑیں گے۔ اور وہ پھل لے کر جو وہ پسند کریں۔‘‘
جسے بخار ہو یہ لکھ کر مریض کو باندھ دیجیےیا 7 مرتبہ پڑھ کر دم کیجیے
قُلْنَا يٰنَارُ كُوْنِيْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِيْمَۙ۰۰۶۹
(پارہ نمبر 17، سورہ انبیاء آیت نمبر 69)
ترجمہ: ’’ہم نے کہا اے آگ ٹھنڈی ہوجا اور ابراہیم کے لیے سلامتی بن جا۔‘‘