اے اللہ! میری آنکھیں عافیت سے رکھیے، آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔فضیلت؍ حدیث: رسول اللہe روزانہ صبح و شام کے وقت یہ دعا تین تین بار پڑھا کرتے تھے۔
حفاظت کے لیےہاتھ، ٹانگ، پیر، کان اور آنکھ کی معذوری سےبچنے کے لیے بکثرت پڑھیں
اَلَهُمْ اَرْجُلٌ يَّمْشُوْنَ بِهَاۤ١ٞ اَمْ لَهُمْ اَيْدٍ يَّبْطِشُوْنَ بِهَاۤ١ٞ اَمْ لَهُمْ اَعْيُنٌ يُّبْصِرُوْنَ بِهَاۤ١ٞ اَمْ لَهُمْ اٰذَانٌ يَّسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِيْدُوْنِ فَلَا تُنْظِرُوْنِ۰۰۱۹۵
(پارہ نمبر 9، سورہ اعراف، آیت نمبر 195)
ترجمہ: ’’بھلا کیا ان کے پاس پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں؟ یا ان کے پاس ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑیں؟ یا ان کے پاس آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھیں؟ یا ان کے پاس کان ہیں جن سے وہ سنیں؟ (ان سے کہہ دو کہ ’تم ان سب دیوتاؤں کو بلالاؤ۔ جنہیں تم نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے اور میرے خلاف سازش کرو اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو۔‘‘
عزت کی حفاظت کے لیے
گیارہ بار پڑھ کر دم کرلیں تو ان شاء اللہ عزت قائم رہتی ہے
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَۚ۰۰۱۸۰ وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَۚ۰۰۱۸۱ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؒ۰۰۱۸۲
(پارہ نمبر 23، سورۃ الصٰفات، آیت نمبر 180 تا 182)