ہے رسوا کردیتا ہے۔ تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے۔ تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تو بے جان چیز میں سے جان دار کو برآمد کرلیتا ہے اور جاندار میں سے بے جان چیز نکال لیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے۔‘‘
امتحانی پرچوں میں اچھے نمبرات حاصل
کرنےکے لیے ہر روز 7 مرتبہ پڑھیں
وَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ۠ نَصْرَكُمْ وَ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ يَنْصُرُوْنَ۰۰۱۹۷
(پارہ نمبر 9، سورہ اعراف، آیت نمبر 197)
ترجمہ: ’’اور تم اس کو چھوڑ کر جن جن کو پکارتے ہو، وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں، نہ اپنی مدد کرتے ہیں۔‘‘
سات دن تک ہزار بار کسی بھی وقت پڑھنے سےکام آسان ہوتے ہیں
حَسْبِيَ اللّٰهُ١ۖۗٞ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِؒ۰۰۱۲۹
(پارہ نمبر 11، سورہ توبہ، آیت نمبر 129)
ترجمہ: ’’میرے لیے اللہ کافی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی پر میں نے بھروسہ کیا وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔‘‘