سورۂ کہف کی فضیلت
حدیث نمبر 10: ایک حدیث میں آیا ہے جو شخص دجال کو پالے (یعنی اس کے سامنے نکل آئے) اس کو چاہیے کہ وہ سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیتیں اس کے منہ پر پڑھ دے۔ اس لیے کہ یہ آیتیں پڑھنے والے کو فتنہ سے پناہ دینے والی ہیں۔
(ابوداؤد، الملاحم، خروج الدجال: ۲؍ ۲۳۷)
حدیث نمبر 11: جو اس کی شروع کی دس آیتیں یاد کرے گا وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔(صحیح مسلم، کتاب صلوٰۃ المسافرین وقصرہا، باب فضل سورۃ الکہف، رقم : ۸۰۹)
سورۂ واقعہ کی فضیلت
حدیث نمبر 15: جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھے گا اس کو کبھی فاقہ نہیں ہوگا اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی بیٹیوں کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ ہر شب میں اس سورت کو پڑھیں۔ (شعب الایمان للبیہقی، فصل فی فضائل السوروال آیات: ۴؍ ۱۱۹، رقم : ۲۲۶۹)
حدیث نمبر 16: جو اسے ہر رات پڑھے گا اس کو فقر و فاقہ نہیں ہوگا اور جو شخص پڑھا کرے گا وہ اللہ کے فضل و کرم سے کبھی محتاج نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر 17: مَنْ قَرَءَہَا کُلَّ لَیْلَۃٍ لَمْ تُصِبْہُ فَاقَۃٌ اَبَدًا جو اس سورت کو ہر رات پڑھا کرے گا اس کو کبھی فاقہ کشی کی نوبت نہیں آئے گی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان بن مسعودt کو کچھ مال دینا چاہا کہ اس کو اپنی لڑکیوں پر خرچ کریں۔ (شعب الایمان، للبیہقی ۲ ؍ ۴۱۹)