3 دنیا آخرت کے تمام مسائل کے حل میں اللہ کے کافی ہونے کے لیے ﴾(۷) مرتبہ پڑھیں۔ (ابوداؤد)
حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
میرے لیے اللہ ہی کافی ہے، اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔
4 ہر موذی چیز سے حفاظت کے لیے (۳) مرتبہ پڑھیں۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کلمات تامات کے ذریعے ان تمام اشیاء کے شر سے جو اس نے پیدا کیں۔
5 جن بھوت سے حفاظت کے لیے (۱) مرتبہ پڑھیں۔ (ترمذی)
آیۃ الکرسی۔ (مکمل)
حٰمٓۚ۰۰۱ تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِۙ۰۰۲ غَافِرِ الذَّنْۢبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيْدِ الْعِقَابِ١ۙ ذِي الطَّوْلِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ اِلَيْهِ الْمَصِيْرُ۰۰۳
حٰم۔ یہ کتاب اتاری گئی ہے اللہ کی طرف سے جو زبردست ہے ہر چیز کا جاننے والا ہے گناہ بخشنے والا ہے اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا ہے، قدرت والا ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اسی کے پاس سب کو جانا ہے۔