1 تمام گناہوں کے کفارہ کے لیے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں (۳) مرتبہ پڑھیں:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہوُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ
میں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا اور کائنات کو تھامنے والا ہے اور میں اس کی طرف رجوع کرنے والا ہوں۔
2 جنت کا پروانہ لینے کے لیے سید الاستغفار (۱) مرتبہ پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَااسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْٓئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْٓئُ لَکَ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلَّااَنْتَ (بخاری شریف)
اے اللہ آپ میرے رب ہیں تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو نے مجھے پیدا فرمایا، میں تیرا بندہ ہوں تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں جہاں تک ہوسکے میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے بُرے اعمال کے شر سے جو میں نے کے۔ میں آپ کی عطا کردہ نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں لہٰذا مجھے بخش دے کیونکہ گناہوں کو تیرے سوا کوئی نہیں بخش سکتا۔