اللہ جل شانہ سے متعلق ہو یا کسی بندے سے تو اس کو چاہیے کہ خوب اچھی طرح وضو کرے۔ اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے۔ سلام کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرے اور نبیu پر درود پڑھے۔ پھر اللہ کے حضور میں اس طرح عرض کرے۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُo سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِo وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo اَسْئَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَآئِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍo لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَآ ہَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗo وَلَا حَاجَۃً ہِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَہَا یَااَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَo (رواہ الترمذی وابن ماجہ)
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی مالک و معبود نہیں۔ وہ بڑے حلم والا اور بڑا کریم ہے پاک اور مقدس ہے وہ اللہ جو عرش عظیم کا بھی رب اور مالک ہے۔ ساری حمد و ستائش اس اللہ کے لیے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اُن اعمال اور اُن اخلاق و احوال کا جو تیری رحمت کا موجب اور وسیلہ اور تیری مغفرت اور بخشش کا پکا ذریعہ بنیں اور تجھ سے طالب ہوں ہر نیکی سے فائدہ اٹھانے اور حصہ لینے کا، ہر گناہ اور مصیبت سے سلامتی اور حفاظت کا۔ خداوند! میرے سارے ہی گناہ بخش دے اور میری ہر فکر اور پریشانی دور کردے اور میری ہر حاجت جس سے تو راضی ہو اُس کو پورا فرمادے۔ اے ارحم الرحمٰن سب مہربانوں سے بڑے مہربان۔