حضرت عبد اللہ بن مسعودt نے فرمایا:
اَتَخْشٰی عَلَیْہِنَّ الْفَقْرَ وَقَدْ اَمَرْتُہُنَّ بِقِرَاءَۃِ سُوْرَۃِ الْوَاقِعَۃِ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ قَالَ: مَنْ قَرَءَ ہَا کُلَّ لَیْلَۃٍ لَمْ تُصِبْہُ الْفَاقَۃُ
(شعب الایمان للبیہقی : ۲؍۴۱۹)
کیا آپ ان لڑکیوں پر محتاجی کا خیال کرتے ہیں، جب کہ میں نے انھیں سورۂ واقعہ پڑھنے کا حکم دے رکھا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے سنا ہے کہ جو اس سورت کو ہر رات پڑھا کرے گا وہ محتاج نہیں رہے گا۔
4 ہر موذی چیز سے حفاظت کے لیے (۳) مرتبہ پڑھیں۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کلمات تامات کے ذریعے
ان تمام اشیاء کے شر سے جو اس نے پیدا کیں۔
7 ہر نقصان و ناگہانی آفتوں سے یقینی حفاظت کے لیے (۳) مرتبہ پڑھیں۔
بِسمِْ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (ترمذی، ابوداؤد)
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جس نام کے ساتھ آسمان اور زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی اور وہ بہت سننے والا خوب جاننے والا ہے۔
0 دعائے سیدنا انسt جان و مال، دین اور اہل و عیال کی