ادب ۱۴۔ مسجد میں مسواک کرنا جائز ہے، لیکن ’’بذل المجہود‘‘ میں لکھا ہے کہ مسواک کا استعمال مسجد میں مناسب نہیں ہے، کیوںکہ اس کے ذریعہ منہ کی گندگی دور کی جاتی ہے اور گندگی کے ازالہ کے لیے مسجد محل نہیںہے۔
ادب ۱۵۔ نامعلوم درخت سے مسواک نہ بنائی جائے۔ بعض مرتبہ لکڑی کے زہریلے ہونے کی بنا پر نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔1
مسواک کے فوائد
۔ُعلمانے مسواک کے بہت سے فائدے شمار کیے ہیں۔ ابنِ حجر ؒ نے ’’منبہات‘‘ میں مسواک کے بیس فائدے ذکر کیے ہیں۔ صاحبِ ’’نہر فائق‘‘ ؒ نے تیس سے کچھ اوپر منافع بتائے ہیں، جن میں سب سے ادنیٰ گندگی کا دور ہونا اور سب سے اعلیٰ موت کے وقت کلمہ یاد آنا ذکر کیا ہے۔ علامہ حصکفی ؒ نے ’’درمختار‘‘ میں لکھا ہے کہ مسواک موت کے وقت کلمۂ شہادت یاد دلاتی ہے اور موت کے علاوہ ہر بیماری کے لیے شفا ہے۔
’’نہایۃ الامل‘‘ میں ہے کہ مسواک میں بہتّر فائدے ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ موت کے وقت کلمۂ شہادت یاد آجاتا ہے۔ اور اس کے برخلاف حشیشہ (بھنگ) کھانے میں ستّر نقصان ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ موت کے وقت کلمہ یاد نہیں آتا۔ علامہ طحطاوی ؒ نے ’’مراقی الفلاح‘‘ کے حاشیہ میں مسواک کے فوائد نقل کرتے ہوئے لکھا ہے:
مِنْ فَضَائِلِہِ مَا رَوَی الْأَئِمَّۃُ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَطَائٍ: عَلَیْکُمْ بِالسِّوَاکِ،
مسواک کے وہ فضائل جن کو ائمہ کرام ؒ نے حضرت علی ؓ حضرت عبداللہ بن عباس ؓ
فَلَا تَغْفُلُوْ عَنْہُ وَأَدِیْمُوْہُ؛ فَإِنَّ فِیْہِ رِضَی الرَّحْمٰنِ وَتَضَاعُفَ صَلٰوتِہِ إِلٰی تِسْعَۃٍ وَّتِسْعِیْنَ ضِعْفًا أَوْ إِلٰی أَرْبَعِ مِائَۃِ ضِعْفٍ، وَإِدَامَتُہُ تُوْرِثُ السِّعَۃَ وَالْغِنٰی وَتَیسِیْرَ الرِّزْقِ۔ وَیُطِیْبُ الْفَمَ، وَیَشُدُّ اللِّثَۃَ، وَیُسْکِنُ الصُّدَاعَ وَعُرُوْقَ الرَّأْسِ حَتّٰی لَا یَضْرِبَ عَرْقَ سَاکِنٍ وَّلَا یَسْکُنَ عَرْقَ جَاذِبٍ، وَیُذْھِبُ وَجْعَ الرَّأْسِ وَالْبَلْغَمَ۔ وَیُقَوِّي الْأَسْنَانَ وَیَجْلُو الْبَصَرَ، وَیُصَحِّحُ الْمِعْدَۃَ، وَیُقَوِّي البَدَنَ۔ وَیَزِیدُ الرَّجُلَ فَصَاحَۃً وَحِفْظًا وَّعَقْلًا۔ وَیُطَھِّرُ الْقَلْبَ وَیَزِیْدُ فِي الْحَسَنَاتِ۔ وَیَفْرَحُ الْمَلَائِکَۃُ وَتُصافِحُہُ لِنُوْرِ وَجْھِہ، وَتُشَیِّعُہٗ إِذَا خَرَجَ إِلٰی الصَّلَاۃِ، وَتَسْتَغْفِرُ لَہُ حَمَلَۃُ الْعَرْشِ لِفَاعِلِہِ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ وَتَسْتَغْفِرُلَہُ الْأَنْبِیائُ وَالرُّسُلُ، وَالسِّواکُ مُسْخِطَۃٌ لِلشَّیْطَانِ وَمُطْرِدَۃٌ لَّہُ وَمِصْفَاۃٌ لِلذِّھْنِ، مُھْضِمَۃٌ لِّلطَّعَامِ مُکْثِرَۃٌ لِّلْوَلَدِ۔ وَیُجِیْزُ عَلَی الصِّرَاطِ کَالْبَرَقِ الْخَاطِفِ۔ وَیُبْطِیُٔ الشَّیْبَ۔ وَیُعْطِي الْکِتَابَ بِالْیَمِیْنِ، وَیُقَوِّي الْبَدَنَ