Deobandi Books

فضائل مسواک - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

17 - 47
حضرت ابنِ عمرؓسے منقول ہے کہ حضور ﷺ جب سوتے تو مسواک آپ کے پاس ہوتی تھی، اور جب بیدار ہوتے تو مسواک کے ساتھ ابتدا فرماتے تھے۔
فائدہ: ان احادیث سے معلوم ہوا کہ بیداری کے بعد مسواک کرنا حضرت رسول کریم ﷺ کی سنت ہے، آپ ﷺ جب بھی رات دن میں سو کر بیدار ہوتے تو پہلے مسواک استعمال فرماتے تھے جیسا کہ حدیث بالا سے ظاہر ہے۔ اس لیے ہم امتیوں کو بھی اس سنت کو اپنانا اور اس کی فضیلت اور ثواب کا حاصل کرنا از حد ضروری ہے۔
حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب بیدار ہوتے تو بریرہ جاریہ ؓ سے مسواک طلب فرماتے۔
علامہ ابنِ دقیق العید  ؒ فرماتے ہیں کہ بیداری کے بعد مسواک کرنے کی حکمت یہ ہے کہ سونے کی حالت میں پیٹ سے بخارات اور گندی ہوائیں منہ کی طرف چڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ سے منہ میں بدبو اور ذائقہ میں تبدیلی ہوجاتی ہے اور مسواک کرنے سے یہ چیز جاتی رہتی ہے بدبو دور ہوجاتی ہے، ذائقہ صحیح ہوجاتا ہے۔1 
تہجد کے لیے مسواک:
عَنْ حُذَیْفَۃَؓ قَالَ: کَانَ النَّبِيُّ ﷺ: إِذَا قَامَ لِلتَّہَجُّدِ مِنَ اللَّیْلِ یُشَوِّصُ فَاہُ بِالسِّوَاکِ۔2
حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺجب رات کو تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو دہن (مبارک) کو مسواک سے رگڑتے اور صاف  فرماتے تھے۔
فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ تہجد سے پہلے مسواک کرنا حضور ﷺ کی سنت ہے، اس کا اقتدا اجر و ثواب سے خالی نہیں۔ ابوداود میں ہے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ایک بار مجھے حضور ﷺ کی خدمت میں رات گزارنے کا اتفاق ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ بیدار ہونے کے بعد پانی پر آئے اور مسواک کا استعمال کیا، پھر یہ آیت تلاوت کی: {اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰیَاتٍ لاِّ ُوْلِی الْاَلْبَابِ}3  اور (غالباً) ختمِ سورت کے قریب یا ختم تک پڑھا اس کے بعد وضو کیا اور مصلیٰ پر پہنچے اور دو 
رکعت نماز پڑھی، پھر بستر کی طرف لوٹے اور سوگئے۔ پھر بیدار ہوئے اور یہی عمل کیا اور بستر کی طرف لوٹے اور سوگئے۔ پھر بیدار ہوئے اور ایسے ہی کیا پھر بستر کی طرف لوٹے اور سوگئے۔ پھر بیدار ہوئے اور یہی عمل کیا اور ہر مرتبہ مسواک کی اور دو رکعت نماز پڑھی اور اخیر میں وتر بھی ادا فرمائے۔1 
’’احیاء العلوم‘‘ میں رات کے وظائف کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آدمی کو اپنی مسواک اور وضو کا پانی تیار رکھنا چاہیے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ِ آغاز 1 1
3 مسواک کی فضیلت قرآن سے 2 2
4 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی میں 4 2
5 مسواک اور فطرت 4 4
6 ۱۔ مونچھیں کترنا 5 4
7 یہاں جن دس اُمور کو فطرت سے شمار کیا گیا ہے وہ اپنی مختصر تشریح کے ساتھ حسبِ ذیل ہیں 5 4
8 ۲۔ ڈاڑھی بڑھانا 6 4
9 ۳۔ مسواک کرنا 7 4
10 ۴۔ ناک میں پانی دینا 7 4
11 ۵۔ ناخن تراشنا 7 4
12 ۶۔ انگلیوں کے جوڑ کا دھونا 8 4
13 ۷۔ بغل کے بال اکھاڑنا 8 4
14 ۸۔ عانہ کے بال مونڈنا 8 4
15 ۹۔ انتقاصِ ماء یعنی استنجا کرنا 8 4
16 ۱۰۔ کلی کرنا 8 4
17 انبیا کی سنت 8 1
18 طہارت کے اقسام 10 17
19 حق تعالیٰ کی خوشنودی 10 17
20 احتمالِ فرضیت 11 17
21 وصیتِ جبرئیل ؑ 12 17
22 احتمالِ وحی 12 17
23 زنا سے حفاظت 12 17
24 حضور ﷺ پر مسواک کی فرضیت 13 17
25 سونے سے پہلے مسواک 13 17
26 رات میں مسواک 15 17
27 خواب میں مسواک 15 17
28 بیداری کے بعد مسواک 16 17
29 تہجد کے لیے مسواک 17 17
30 رات میں نماز کے بعد مسواک 18 17
31 سحر کے وقت مسواک 18 17
32 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک 19 17
33 کھانے سے پہلے اور بعد میں مسواک 20 17
34 تلاوتِ قرآن کے لیے مسواک 20 17
35 بادشاہ کی مسواک رعیت کے سامنے 21 1
36 دانت زرد ہونے کے وقت مسواک 22 35
37 موت سے پہلے مسواک 22 35
38 جمعہ کے دن مسواک 23 35
39 روزے میں مسواک 25 35
40 حالتِ احرام میں مسواک 25 35
41 عورت کی مسواک 25 35
42 میاں بیوی کی مسواک 26 35
43 سفر اور اہتمامِ مسواک 27 35
44 مسواک اور توشۂ سفر 27 35
45 مسواک کا ساتھ رکھنا 27 35
46 نماز میں زیادتی ثواب 28 35
47 مسواک نہ کرنے پر وعید 30 35
48 ایک عبرت ناک واقعہ 30 35
49 مسواک صحابہ ؓ کی نظر میں 31 1
50 نصف ایمان 31 49
51 مسواک پر مداومت 31 49
52 مسواک اور فصاحت 31 49
53 مسواک سے حافظہ میں اضافہ 32 49
54 مسواک اور شفا 32 49
55 فرشتوں کا مصافحہ 32 49
56 دس خصلتیں 33 49
57 مسواک کی اہمیت ۔ُعلماکے نزدیک 33 1
58 حضرت شبلی ؒ کا واقعہ 33 57
59 شوکانی کی تصریح 34 57
60 علامہ شعرانی ؒ کا عہد 34 57
61 علامہ عینی کا ارشاد 35 57
62 شیخ محمد ؒکی تحریر 36 57
63 حضرت ابراہیم نخعی ؒ کا خواب 36 57
64 حضرت عبداللہ بن مبارک ؒ کی فتح 36 57
65 مسواک کے آداب 37 1
66 مسواک کے اوقات 39 65
67 وضو میں مسواک 40 65
68 وضو میں مسواک کا وقت 40 65
69 مسواک کی لکڑی 40 65
70 مسواک پکڑنے کا طریقہ 41 65
71 مسواک کی نیت 41 65
72 مسواک کرنے کی کیفیت 41 65
73 انگلی سے مسواک 42 65
74 مسواک کی دُعا 43 65
75 برش اور مسواک 43 65
76 منجن کا استعمال 43 65
77 چند مختلف آداب 44 1
78 ادب ۱ 44 77
79 ادب ۲ 44 77
80 ادب ۳ 44 77
81 ادب ۴ 44 77
82 ادب ۵ 44 77
83 ادب ۶ 44 77
84 ادب ۷ 44 77
85 ادب ۸ 44 77
86 ادب ۹ 44 77
87 ادب ۱۰ 44 77
88 ادب ۱۱ 44 77
89 ادب ۱۲ 44 77
90 ادب ۱۳ 44 77
91 ادب ۱۴ 45 77
92 ادب ۱۵ 45 77
93 مسواک کے فوائد 45 1
94 چند مسئلے 47 1
95 مسئلہ۱ 47 94
96 مسئلہ۲ 47 94
97 مسئلہ۳ 47 94
98 مسئلہ۴ 47 94
99 مسئلہ۵ 47 94
100 مسئلہ۶ 47 94
101 مسئلہ۷ 47 94
102 مسئلہ۹ 47 94
Flag Counter