Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 81
بزرگ نے ایک رات عالم واقعہ میں دیکھا کہ حضرت خاتم النبیین رحمۃللعالمینﷺاپنے جمال کی پوری تابشوں کے ساتھ رونق افروز ہیں اور مولانا گیلانی قدموں میں تڑپ رہے ہیں، لیکن ان سے نظر بچائی جارہی ہے۔ صاحب ِواقعہ بزرگ نے یہ دیکھ کر حضرت بلال ؓ سے (جو وہیں موجود تھے) عرض کیا کہ اس بے چارے کو ایک نظر کیوں نہیں دیکھ لیا جاتا؟ حضرت بلال ؓ نے فرمایا:
اس کو اگر دیکھ لیا گیا تو مر جائے گا۔
میرے نزدیک یہ مقد س صحبت اور یہ تڑپ اس مبارک تالیف کی صورت مثالیہ اور اس کے مصنف کے پر سوز جذبات کی تصویر تھی۔
بریں مژدہ گرجاں فشانند رواست
ہزار عمر فدائے دمے کہ من از شوق
بخاک و خوں تپم و گوئی از برائے من است
آخر میں کتاب کے متعلق دو باتیں اور بھی عرض کرنی ہیں۔ اس کتاب میںمصنف نے آںحضرت ﷺ کی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ مکی زندگی کو انہوں نے دل کی زندگی اور مدنی زندگی کو دماغ کی زندگی قرار دیا ہے۔ میرے علم میں یہ بالکل نئی مگر نہایت صحیح تقسیم ہے۔ فی الحقیقت نبوت کے بعد مکہ کی بارہ تیرہ سالہ زندگی میں جن کمالات کا ظہور ہوا ان کا زیادہ تر تعلق ملکاتِ قلبیہ ہی سے تھا اور مدنی زندگی میں جو امورِ مہمہ انجام پائے ان کے لیے دماغی صلاحیت و قابلیت اور فکر و تدبیر ہی کی ضرورت ہو تی ہے۔ 
دوسری بات یہ کہ جو حضرات اس کتاب کو صرف ایک نظر دیکھیں گے وہ شاید پورا استفادہ نہ کریں گے اور نہ اچھی طرح لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ گہری نظر سے اس کو ایک سے زیادہ مرتبہ دیکھا جائے۔ خود میں نے بھی اس کو دو مرتبہ بالا ستیعاب اور بعض مقامات کو اس سے بھی زیادہ دفعہ دیکھا ہے اور ہر مر تبہ قندِ مکررکا لطف اٹھایا ہے۔ 
والسلام 
(مولانا) محمد منظور نعمانی عفااللہ عنہ
ماہ ِرحمت ربیع الاول (۱۳۵۸؁ھ)


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter