Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

73 - 81
کسی وقفہ کے ایک قرن سے دوسرے قرن تک، ایک نسل سے دوسری نسل تک، نبوت کا یہ لازوال ابدی، سرمدی،قیّم خزانہ منتقل ہوتا رہا اور اس وقت تک ہوتا رہا ہے، ہوتا چلاجائے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہر پچھلے طبقہ میں تم دیکھو گے نبوت کے اس تجربہ کی گواہی ادا کرنے والوں میں اضافہ ہوتا رہا۔ اور کیسا اضافہ؟ ایک اور دو کی نسبت سے نہیں، ایک اور تین کی نسبت سے نہیں، دوگنے اور تگنے کی حد تک کا اضافہ نہیں، بلکہ بلامبالغہ ایک اور لاکھ کی نسبت سے یہ اضافہ بتدریج بڑھتا رہا اور بڑھ رہا ہے اور بڑھتا رہے گا تاایں کہ ساری نسلِ انسانی اس کی گواہ بن جائے۔
اور اسی تدریجی اضافہ کی نسبتوں کے ساتھ سلطنتوں کے پُرجلال، پُرشوکت، جلو بادشاہوں کے شاہانہ اور کڑے پہرے، علما کی سخت ترین ماہرانہ چو کسی، فقرا و صوفیا1 کی باوقار پر عظمت نگرانی اور امتِ مرحومہ اسلامیہ کی فطری بیدار دماغی ، طبعی ذکاوتِ حسی کے حصار میں صدیوں اور سالوں کا کیا ذکر ہے، بلا خوف و تردید کہا جا سکتا ہے اور کہنا چاہیے، اس کے سوا جو کچھ کہا جائے گا جھوٹ ہو گا کہ ایک لمحہ ، ایک پل کے ادنیٰ ترین حصہ کے انقطاع کے بغیر ٹھیک اسی آن بان، اسی سج دھج کے ساتھ امت کے اُن افراد کو ملتا رہا ہے، اس وقت تک مل رہا ہے، جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے رسول کی صحبت سے فیض یاب نہیں ہیں، لیکن اسی کے ساتھ نہ ان کا رسول ایک سیکنڈ کے لیے ان سے اوجھل ہوا اور نہ وہ اپنے رسول سے غائب ہوئے۔ سعادت صحبت سے بہرا مند اگر کہہ سکتے تھے اور ان کو کہنے کا حق تھا کہ وہ اپنی نمازوں میں وہی پڑھتے ہیں جو ان کا رسول پڑھتاتھا( ﷺ )، وہ اسی طرح کھڑے ہوتے ہیں جس طرح وہ کھڑا ہوتا تھا، اسی طرح جھکتے ہیں جس طرح وہ جھکتا تھا، اسی طرح زمین پر پیشانی رکھتے ہیںجس طرح وہ پیشانی رکھتا تھا، تو قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ جن کو یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی ہر قرن، ہر صدی، بلکہ اس وقت بھی جہاں کہیں ہیں، قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ وہ بھی وہی پڑھتے ہیں جو ان کا رسول پڑھتا تھا، اسی طرح کھڑے ہوتے ہیں جس طرح وہ کھڑا ہوتا تھا، اسی طرح جھکتے ہیں جس طرح وہ جھکتا تھا، اسی طرح زمین پر پیشانی رکھتے ہیں جس طرح وہ رکھتا تھا۔ سبھوں نے تو خدا کی تصویر کھینچی لیکن ایسا کون ہے جس کی بندگی کی تشکیل اس طرح کی گئی؟ ہو بہو، من و عن جیساکہ وہ تھا، وہ متشکل کیا گیا، کیا جارہا ہے اور اس کامل یقین کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ اس کے ساتھ قطعاً وہ وہ واقعات پیش نہیں آئے جو پہلوں کے ساتھ پیش آئے۔ ہاں! جس طرح پہلوں کی کتب چھینی گئیںان کو ان کے رسولوں اوتاروں سے جدا کیا گیا، کیا کوئی دکھا سکتا ہے ان کے ساتھ بھی سال دو سال کے لیے نہیں روز دو روز، گھنٹے دوگھنٹے، بلکہ سیکنڈ دو سیکنڈ کے لیے کبھی ( لا فعلہ اﷲ ) ایسا واقعہ پیش آیا؟ اور جس نے دنیا کے کسی گوشہ میں کبھی ایسا ارادہ کیا؟ کیا مسلسل نہیں دیکھا گیا جس نے چھیننا چاہاوہی چھینا گیا؟ 1 جس نے جدا کرنے کا خیال کیا وہی جدا کیا گیا؟ یہی ہوتا رہا ہے  یہی ہوتا رہے گا، جس پر گریں گے وہ بھی ٹوٹے گا،جوان پر 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter