Deobandi Books

النبی الخاتم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

65 - 81
اور یہ تو عرب کے لیے ہواـ۔ عرب ہی کے اندر دیکھو کہ عرب کے باہر کا کام شروع ہو جاتا ہے۔ اسی دس سال کے عرصہ میں مشرق کی سب سے بڑی قوت پرشین ایمپائر اور مغرب کی سب بڑی طاقت رومن امپائرکے ساتھ اطراف و جوانب کے سلاطین کو بھی چونکا دیا جاتا ہے کہ وقت سے پہلے جاگ جائو! جو جاگا اس نے پایا جو سویا اس نے کھویا۔ کسریٰ نے خط پھاڑا اس کا ملک پھاڑدیا گیا۔ قیصر بھی پھاڑ دیتا اور خدا کرتا کہ پھاڑ دیتا وہ بھی پھٹ جاتا، لیکن معاملہ کو ملتوی کر کے اس نے اپنی قوم اور اپنے ملک کی موت کو ملتوی کرا لیا اورا تنا ملتوی کیا کہ گویا وہ فوج آج تک واپس نہیں ہوئی اورخدا ہی جانتا ہے کہ کب واپس ہو گی1 جسے رومیوں کی طرف روانہ کرکے2 دماغ کے ان عجیب و غریب تجربات دینے والا پاک وجود پھردل کے حالات میں مستغرق ہو کر اس بستر پر لیٹ گیا جس پر لیٹنے کے بعد پھر اٹھنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اللّٰھم صلی علیہ وسلم 
دیکھنے والوں نے دیکھا کہ اس بستر پر لیٹنے کی جو آخری رات تھی اس کے روشن کرنے والے چراغ میںتیل کسی غریب پڑوسی سے قرض کر کے آیا تھا اورجو چادراس وقت مرضِ واپسیں کے مریض پر پڑی تھی جب بعد کو دیکھا گیا تو صرف پھٹا ہوا ایک سیاہ کمبل تھاجس کے اوپر تلے پیوند لگے ہوئے تھے۔ اس کی زرہ تین صاع پر ایک یہودی ساہوکار کے یہاں گروی تھی۔ 
جاننے کے بعد ماننے کے لیے جھوٹ کے بلوں میںپناہ پکڑنے والو! سوجھ رہا ہے، دیکھ رہا ہے جو اس بستر پر لیٹا ہوا ہے۔ انصاف کے خونیو! کیا یہی مکہ کا وہ فقیر ہے جس کے متعلق تمہاری گندی زبانوں نے غل مچایا کہ وہ مدینہ کا بادشاہ ہو گیا اور کیا آج ہی اس کا یہ حال ہے؟ دس سال کی اس مدت میں کس نے اس کے گھر روز دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا؟ ایسے بادشاہ کس دنیا میں گزرے جن کے منہ کو جو کے بے چھنے آٹے کی روٹی بھی میسر نہ آئی؟ فقیروں نے بھی کبھی دو دو تین تین مہینے تک صرف پانی اور خشک چھوہاروں پر زندگی گزاری ہے؟ فاقہ مستوں نے بھی کبھی بھوک کی شدت میں پیٹ پر دو دو پتھر باندھے ہیں؟ کن بادشاہوں کی لڑکیوں کے ہاتھ میں چکی پیسنے کا گھٹّا اور گردن میں پانی بھرنے کے نشان دیکھے گئے؟ ایسی شاہ زادی زمین کے کس خطے میں پائی گئی جس کو اور جس کے بچوں کو دو دو تین تین دن بھوک کی شدت میں دن کو رات اور رات کو دن کرنا پڑا ہے؟ بادشاہوں کا قصر کیا اسی کو کہتے ہیں جس کے کھجوروں کے پتوں کے چھپر سے بھی آدمی کا سر لگتا ہو؟
مدینہ کے باد شاہ کا شاہی محل تو اس وقت بھی موجود ہے اس کے طول و عرض کو تو اب بھی ناپ سکتے ہو۔ باہر میں اس کے سوا کچھ بھی ہو لیکن اندر تو اس کا وہی ہے جو پہلے تھا۔1

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعارف 6 1
3 دیباچہ 10 2
4 مکی زندگی 10 1
5 والدین کی وفات 22 4
6 عبدالمطلب کی کفالت اور ان کی وفات 22 4
7 ابو طالب کی کفالت 22 4
8 دائی حلیمہ سعدیہ 23 4
9 ملک ِعرب 23 4
10 قریش اور قریش کی حالت 24 4
11 ایامِ طفولیت اورشغلِ گلہ بانی 25 4
12 حجر اَسودکا جھگڑا 26 4
13 نکاح 26 4
14 خلوت پسندی 28 4
15 ابتدائے وحی 30 4
16 {اِنَّنِیْ اَنَا اللّٰہُ لَا اِٰلہَ اِلَّا اَنَا} 30 4
17 تعذیب ِصحابہ ؓ 32 4
18 ہجرتِ حبشہ 33 4
19 نجاشی کے دربار میں جعفر طیارؓ کی تاریخی تقریر 34 4
20 ذاتِ مبارک ﷺ کے ساتھ ایذا رسانیوں کا آغاز 35 4
21 ابو طالب کو توڑنے کی کوشش 36 4
22 شعب ِابی طالب 37 4
23 شعبِ ابی طالب کے مصائب کی قیمت واقعۂ معراج 37 4
24 واقعۂ معراج کے متعلق چند ارشادات 38 4
25 جناب ابوطالب اور خدیجہ کی وفات 40 4
26 طائف کی زندگی 40 1
27 طائف سے واپسی 42 26
28 جبرائیل امین ؑکا ظہورطائف کی راہ میں 44 26
29 جنوں سے ملاقات اوربیعت 47 26
30 مدینہ والوں سے پہلی ملاقات ٓ 48 26
31 انصارِ مدینہ کی پہلی ملاقات 49 26
32 دارالندوہ کا آخری فیصلہ اور ہجرت 53 26
33 سفرِ ہجرت کا آغاز اور اس کے واقعات 53 26
34 سفرِ ہجرت میں سراقہ سے گفتگو 55 26
35 مدنی زندگی 57 1
36 بنائے مسجد و صفہ 58 35
37 تحویلِ قبلہ کا راز 58 35
38 مؤاخاۃ اور اس کا فائدہ 59 35
39 اذان کی ابتدا 60 35
40 تبلیغِ عام کا آغاز 60 35
41 مشکلاتِ راہ 61 35
42 غزوئہ بدر 61 35
43 عہدِ نبوت کے جہاد میں شہدا اور مقتولوں کی اٹھارہ سو تعداد 62 35
44 بیرونِ عرب میںتبلیغ کا کام 64 35
45 اسلامی جہاد کی ترتیب 67 35
46 ازواجِ مطہرات 67 35
47 مدینہ میں دنیا کے مذاہب کا اکھاڑہ 67 35
48 حضرت عائشہ صدیقہؓ کی حیثیت 70 35
49 ختمِ نبوت 74 35
Flag Counter