ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2015 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٩ ، قسط : ١ ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) اعلیٰ اَخلاق کا معلم سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار ( حضرت اَقدس مولاناسیّد محمد میاں صاحب ) دُنیا دو طبقوں میں بٹ گئی ہے : صاحب ِ سرمایہ اور محنت کش مزدُور اِن دونوں کے نظریے مختلف ہیں اور اِس بنا پر اِن کے مفادات بھی مختلف سمجھے جاتے ہیں یہ اِختلاف تصادم کی حد تک پہنچ گیا ہے پوری دُنیا جو اِس تصادم کی آماجگاہ ہے بحران میں مبتلا ہے، اِسلام ثالث بالخیر ہے دونوں کو صحیح مشورہ دیتا ہے ۔ (١) سرمایہ داری کے خلاف جو کچھ کتابوں میں لکھا گیا سیاسی پلیٹ فارموں پر کہا گیا اُس کو سامنے رکھو پھر قرآن کی صرف دو آیتیں پڑھو ! کس شدت سے سرمایہ داری کے خلاف گرج رہی ہیں ! !