Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2015

اكستان

49 - 65
دین کے مختلف شعبے
(  حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری ، اِنڈیا  )
دین کے کام بہت ہیں اِسی اِعتبار سے دینی خدمت کے شعبے بھی بے شمار ہیں، ہر شعبہ اپنی اہمیت کے اِعتبار سے ناگزیر بھی ہے اور لائق ِتوجہ بھی ہے، ضروری ہے کہ ہر جگہ اور ہر زمانہ میں یہ  سب لازمی شعبے زندہ رہیں اور اِن پر محنتیں کی جاتی رہیں مثلاً چند شعبوں کے عنوانات یہ ہیں  : 
(ا )  اصل ِدین کا تحفظ  :
یہ عنوان بہت عام اور جامع ہے، اِس کے تحت میں وہ تمام ضروری خدمات آئیں گی جو دین کی تعلیم سے متعلق ہیں اور اِس عنوان کا مرکزی محور یہ ہوگا کہ جو دین آنحضرت  ۖ  دُنیا میں لے کر تشریف لائے اور جو ہم تک آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اَکابر علماء و صلحاء کے مستند واسطہ سے پہنچا اُس کو بِلا کم و کاست محفوظ رکھا جائے۔یہ وہ بنیادی خدمت ہے جس کے ذریعہ یہ دین آج تک عالمِ اَسباب میں محفوظ رہا ہے پھر اِس خدمت کے شعبے در شعبے ہوتے چلے جائیں گے، ایک شعبہ الفاظِ قرآنی کی حفاظت کا ہوگا، ایک شعبہ تجوید اور حُسن ِصوت سے متعلق ہوگا پھر کچھ اَفراد معانی قرآن کے تحفظ کے لیے علم تفسیر کو اپنا اَوڑھنا بچھونا بنالیں گے، کچھ حضرات حدیث کے الفاظ و معانی پر محنت کرنے والے ہوں گے اور ایک جماعت تفقہ فی الدین کی خدمت سنبھالے گی اور کچھ لوگ قرآن و سنت کی فہم کے لیے عربی زبان و اَدب اور نحو و صرف اور بلاغت میں مہارت پیدا کریں گے ،وغیرہ وغیرہ۔
 اَلحمد للہ چودہ سو سال سے برابر اُمت میں ایسے با توفیق رجالِ کار ہر زمانہ میں موجود رہے جنہوں نے اِن سب شعبوں میں بفضل ِخداوندی کارہائے نمایاں اَنجام دے کر دین ِمحمدی اور شریعت ِمصطفوی کو اپنی اصلی شکل و صورت میں باقی رکھا ہے اور بحمدہ تعالیٰ آج بھی ایسے اَفراد کی کمی نہیں ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 گورنروں کے لیے ضابطہ : 7 3
5 مال کمائو مگر اللہ کو یاد رکھو : 8 3
6 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 9 1
7 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 9 6
8 دُنیا دو طبقوں میں بٹ گئی ہے : صاحب ِ سرمایہ اور محنت کش مزدُور 9 6
9 اِس کائنات کا مقصد کیا ہے ؟ 12 6
10 میدانِ اِنقلاب ....... تبدیلی کہاں کی جائے ؟ 14 6
11 آخری منزل .......... ''ملکیت'' کا خاتمہ 18 6
12 تقسیم کی صورت : 20 6
13 ایک مثال : 21 12
14 ایک عجیب و غریب دلیل یا فیصلہ ملاحظہ فرمائیے : 21 6
15 اِسلام کیا ہے ؟ 23 1
16 سترہواں سبق : ذکر اللہ 23 15
17 اَفضل الذکر : 23 15
18 کلمۂ تمجید : 24 15
19 تسبیحاتِ فاطمہ : 25 15
20 سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہ : 26 15
21 قرآنِ پاک کی تلاوت : 27 15
22 ذکر کے متعلق چند آخری باتیں : 28 15
23 وفیات 29 1
24 قصص القرآن للاطفال 30 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 30 24
26 ( حضرت لقمان حکیم کا قصہ ) 30 24
27 بقیہ : اعلیٰ اَخلاق کا معلم 33 6
28 ماہِ صفرکے اَحکام اور جاہلانہ خیالات 34 1
29 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 34 28
30 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 34 28
31 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 35 28
32 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 37 28
33 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 38 28
34 بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 42 1
35 زمانہ ٔ جاہلیت کی بد شگونیاں : 43 1
36 عصر حاضر کی بدشگونیاں اور توہمات : 46 1
37 ماہِ صفر کی نحوست کا تصور : 48 1
38 دین کے مختلف شعبے 49 1
39 (ا ) اصل ِدین کا تحفظ : 49 38
40 (٢ ) راستہ کی رُکاوٹوں کو دُور کرنا : 50 38
41 (٣) باطل عقائد و نظریات کی تردید : 50 38
42 (٤ ) دعوت اِلی الخیر : 53 38
43 دین کے تمام شعبوں کا مرکز : 54 38
44 موجودہ دور کا اَلمیہ : 55 38
45 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 57 1
46 نام و نسب : 58 45
47 وِلادت با سعادت : 58 45
48 تحصیل ِعلم : 58 45
49 درس و تدریس اور فضل و کمال : 58 45
50 وفات : 61 45
51 تعارف و تبصرہ بر کتاب عجالہ نافعہ : 61 45
52 فصل اَوّل : 61 45
53 شرائط : 62 52
54 طبقہ اُولیٰ : 63 52
55 طبقہ ثانیہ : 63 52
56 طبقہ ثالثہ : 63 52
57 طبقہ رابعہ : 63 52
58 فصل دوم : 64 45
59 خاتمہ : 64 58
60 بقیہ : بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 64 34
Flag Counter